روزانہ آدھا چمچ زیتون کا تیل پینے سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں کا انکشاف جان کر آپ بھی سبحان اللہ کہنے پر مجبور ہوجائیں گے

HomeLatest Updates

روزانہ آدھا چمچ زیتون کا تیل پینے سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں کا انکشاف جان کر آپ بھی سبحان اللہ کہنے پر مجبور ہوجائیں گے

زیتون کے تیل کے کئی طبی فوائد ہم جانتے ہیں اور اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس کا ایک اور ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر آپ اسے اپنی خوراک کا باقاعد

الیکس ہیلز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی یا نہیں؟برطانوی بلے باز خود ہی میدان میں آگئے
4لیڈی اور 9میل ڈاکٹروںکا کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کا علاج کرنے سے انکار، حکومت ایکشن میں آگئی ، سخت ترین کارروائی کی سفارش
ملک بھر میں کورونا وائرس سے پاک فوج کس طرح مقابلہ کر رہی ہے ؟ڈی جی آئی ایس پی آرنے بتا دیا

زیتون کے تیل کے کئی طبی فوائد ہم جانتے ہیں اور اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس کا ایک اور ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر آپ اسے اپنی خوراک کا باقاعدہ حصہ بنا لیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ روزانہ صرف آدھ چمچ زیتون کا تیل پینے سے انسان کو ہارٹ اٹیک آنے کا خطرہ 20فیصد کم ہو جاتا ہے۔ مقدار اگر اس سے بڑھا لی جائے تو یہ حیران کن فائدہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 1لاکھ لوگوں کی کھانے پینے کی عادات کی 24سال تک نگرانی کی اور ان کی صحت پر مختلف اشیاءکے اثرات کا جائزہ لیتے رہے۔ نتائج میں معلوم ہوا کہ جو لوگ جتنا زیادہ زیتون کا تیل استعمال کرتے رہے انہیں دل کی بیماریاں اتنی ہی کم لاحق ہوئیں۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر مارٹا گواش فیری کا کہنا تھا کہ ”زیتون کے تیل میںایک فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہے جس کا نام ’اولیئک ایسڈ ہے۔ یہ انفلیمیشن کو کم کرتا ہے، جس کے نتیجے میں انسان کو دل کی بیماریوں سمیت دیگر کئی عارضے لاحق ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔“

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0