Advertisement

زینب قتل کیس ،جعلی خاکہ سامنے آنے کے بعد اب جے آئی ٹی نے اصل خاکہ جار ی کردیا

Advertisements

زینب قتل کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کو اہم کامیابی مل گئی ہے ،ملزم کا خاکہ تیار کر لیا گیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق جے آئی ٹی نے زینب کو ساتھ لے جانے والے ملزم کا سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خاکہ تیار کر لیا ہے ۔جے آئی ٹی کے ممبران نے زینب کے اہل خانہ سمیت دیگر متاثرہ خاندانوں سے بھی ملاقات کر کے تفصیلات حاصل کیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل زینب قتل کیس میں ملزم کا جعلی خاکہ جاری کیا گیا تھا.

اور دوسری جانب زینب کے والد امین انصاری نے جے آئی ٹی کو پہلے مسترد کردیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کا سربراہ قادیانی ہے ،ایسی جے آئی ٹی کو نہیں مانتے ۔اس کے بعد جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا تھا ۔

Advertisement