Advertisement

اس شخص کی تنخواہ صرف 8000 روپے ہے لیکن ڈیم فنڈ میں کتنی رقم دی؟ شاندار مثال قائم کر دی

Advertisements

وزیراعظم عمران خان نے عوام بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیمز فنڈ میں رقوم دینے کی اپیل کی تو پاکستانیوں کی جانب سے کھلے دل سے عطیات دینے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اور اربوں روپے ڈیم فنڈ میں جمع ہو چکے ہیں۔ پوری دنیا میں مقیم پاکستانی اگلی نسل کی بقاءکیلئے اپنی اپنی بساط کے مطابق ڈیم فنڈز میں عطیات دے رہے ہیں تاہم پاکستان میں ہی مقیم ایک غریب پاکستانی نے حب الوطنی کی ایسی شاندار مثال قائم کر دی ہے کہ ہر کوئی اس کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی اطلاعات کے مطابق یہ پاکستانی ایک مزدور ہے جو دن بھر محنت مزدوری کرتا ہے ماہانہ 8000 ہزار روپے کماتا ہے۔

آٹھ ہزار روپے ماہانہ کمانے والا شخص کس طرح ضروریات زندگی پوری کرتا ہو گا؟ یہ سمجھنا کچھ مشکل کام نہیں مگر مذکورہ شخص نے اپنی تنخواہ میں سے 5000 ہزار روپے ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کر کے سب کے دل جیت لئے۔ اگرچہ یہ کوئی خطیر رقم نہیں ہے تاہم اس شخص کیلئے کسی خزانے سے کم بھی نہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہر کوئی اس کی جو ش و جذبے کی تعریف کرنے میں مگن ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے لاہور، کراچی اور مری گورنر ہاﺅسز کو کھول دیا گیا ہے اور عوام دل کھول کر تاریخی اور شاہانہ عمارت کی سیر بھی کر رہے ہیں۔

گورنر ہاﺅس لاہور کو بھی عوام کیلئے کھولا گیا جہاں لوگ تفریح کیلئے آئے تو وہاں بھی گندگی پھیلا دی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں اور ہر تبصرہ کرنے میں مصروف ہے مگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون رہنماءمومنہ باسط نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی شرمندہ ہو جائے۔

انہوں نے چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”گورنر ہاﺅس کو عوام کیلئے صرف ایک دن کھولا گیا اور یہ کباڑخانے میں بدل گیا ہے۔ سیاستدان اور بیوروکریٹس تو تبدیلی کیلئے تیار ہیں مگر کیا یہ قوم بھی خود کو تبدیل کرنے کیلئے تیار ہے؟“

Advertisement

Source DailyPakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings