Advertisement

وہ12 تصاویر جو آپکو روزے کی حالت میں بالکل بھی نہیں دیکھنی چاہیے

Advertisements

روزے کی حالت میں انسان نہ صرف کھانے پینے سے پرہیز کرتا ہے بلکہ کھانے پینے والی اشیاءیا انکی تصاویر دیکھنے سے بھی گریز کیا جاتا ہے تاکہ روزے کے دوران کچھ بھی کھانے پینے کی طرف دیہان نہ جائے کیونکہ کھانا لذیز ہو یا بے مزہ ،روزے دار کو اپنی جانب مائل کر سکتا ہے۔ روزے کے دوران اسی قسم کے بعض کھانے اور انکی تصاویر دیکھنا بلکل بھی محفوظ نہیں ہو سکتا جن کے بارے ہم آپکو بتانے والے ہیں ۔1انڈوں اور ٹماٹو کیچپ سے بننے والا’ شاک شوکا“ تو آپ نے کھایا ہی ہو گا مگر روزے کی حالت میں اس لذیز ڈش کو تیار حالت میں دیکھنا بلکل بھی محفوظ نہیں ہو سکتا ۔شاک شوکا تیار کرنے والے ا س پر مرچی پاﺅڈر، انڈے اورپیاز چھڑک کر مزید لذیز بناوٹ دیدیتے ہیں ۔

2-سحری کے وقت دیسی گھی سے تلا ہوا پراٹھا اور قیمہ ایسا کھانا ہے جو روزے کے دوران پورا دن آپکو اپنے ذائقے کا احساس دلاتا رہتا ہے اور اگر ساتھ ٹھنڈا دودھ سوڈا مل جائے تو پھر تو روزے کی حالت میں صبر کرنا اور بھی مشکل ہو جاتا ہے ۔لہذٰا اگر آپ روزے سے ہیں تو کوشش کریں کہ پراٹھا قیمہ کی تصویر بھی نہ دیکھیں کیونکہ یہ آپ کو روزہ توڑنے پر مائل کر سکتا ہے۔3-چکن کڑاہی ہر گھر میں بننے والی وہ ہانڈی ہے جسے چھوٹے بڑے سب پسندکرتے ہیں اور اگر ساتھ نان یا تندوری روٹی یا چاول ہوں تو کیا ہی بات ہے مگر روزے کی حالت میں اس ہانڈی کے قریب جانا تو دور کی بات دیکھنابھی آپ کے روزے کو کمزور کر سکتا ہے۔
بریانی یا پلاﺅ پاکستان میں ہو یا دنیا کے دیگر کسی ملک میں ہر جگہ شوق سے کھائے جاتے ہیں جس کی بھینی بھینی خوشبو نہ صرف اہل خانہ بلکہ ہمسائیوں کے منہ میں بھی پانی لے آتی ہے مگر اگر آپ روزے سے ہیں اور بریانی یا پلاﺅ کے بارے سوچنے سے بھی گریز کریں کیونکہ اس کے بعد یقیناُُ آپ کی بھوک میں اضافہ ہو گا اورپھر صبر کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ 5-حلوہ پوری اور ساتھ کھٹا میٹھا اچار سب کا پسندیدہ ناشتہ ہے مگر روزے کی حالت میں اس لذیز کھانے کو دیکھنے والے یقیناُُ دوسروں کو بھی ایسا کرنے سے منع کریں گے کیونکہ اس کے بعد آپ کا بھرا ہوا پیٹ بھی حلوہ پوری مانگے گا ۔6-حلیم اور ساتھ گھی والا سپیشل نان پاکستان سمیت بعض ممالک میں یکساں پسند کیا جاتا ہے مگر روزے کی حالت میں اس ڈش کو دیکھنا بھی خطرے سے خالی نہیں ہو سکتا کیونکہ تلے ہوئے پیاز، دھنیا ، پودینہ اور ادرک وغیرہ سے سجی اس ڈش کے بعد صبر کرنا دل گردے کا کام ہے ۔ 7-فروٹ چاٹ ،فروٹ سیلڈیا سبزیوں والا سیلڈ سب بچے بڑوں کی یکساں پسندیدہ غذائیں ہیںجن میں طرح طرح کے لذیز فروٹ اور غذائیت سے بھرپور سبزیاں دیکھنے والوں کو اپنی جانب لبھاتی ہیں لیکن اگر آپ روزے کیساتھ ہیں تو اس قسم کے کھانوں کے قریب تو کیا تصویر تک دیکھنے کی ہمت نہ کریں کیونکہ دل کرے گا کہ بس ابھی کھانے کو مل جائے ۔8-جوسی برگر ، فرنچ فرائز اور ساتھ مذیدار مائیو نیز جہاں کہیں بھی دیکھیں گے یہی کہہ اٹھیں گے کہ روزہ ہے ، لگ رہا ہے۔

9-گوشت خواہ پکا ہوا ہو یا بھنا ہوا ، کھانے والے انگلیاں صاف کرتے رہ جاتے ہیں مگر روزے کی حالت میں احتیاط کریں کہ آپکو سیخ کباب اور تکے دیکھنے کو بھی نہ ملیں کیونکہ اگر ایسا ہو اتو آپ روزے کے لوازمات بھول کر ایک منٹ کیلئے اس کھانے کی لذت میں گم ہو جائیں گے ۔ 10-سموسے ہوں یا پکوڑے ، رمضان المبارک کے حوالے سے خاص ڈش سمجھے جاتے ہیں اور انہیں دیکھ کر فوراُُ روزہ افطاری کے وقت کا گما ن ہوتا ہے لہذٰا اگر آپ روزے سے ہیں اور افطاری میں وقت باقی ہے تو سموسے پکوڑوں کے پاس جانا تو کیا انہیں دیکھنے سے بھی گریز کریں کیونکہ اس کے بعد شائد آپ کو روزہ لگنا شروع ہو جائے ۔ 11-میٹھے کے شوقین افراد کیلئے روزے میں جلیبیاں دیکھنا بھی خطرناک ہو سکتا ہے کیونکہ شیرے میں ڈوبی ان لذیز جلیبیوں کو دیکھنے کے بعد صبر نامی لفظ دور دور تک یاد رنہیں رہتا اور بس دل چاہتا ہے کہ انہیں کھالیا جائے۔ 12-سموسے خواہ آلو والے ہوں یا قیمے والے ہر کوئی کھانا پسند کرتا ہے مگر روزے کی حالت میں انہیں دیکھنے سے بھی گریز کریں کیونکہ آپ کا دل چاہے گا کہ کیچپ ہو اور ساتھ مصالحہ مل جائے تو سموسوں پر ہاتھ صاف کر لیا جائے ۔13-ان سب نعمتوں کو کھانے کا مزہ تبھی دوبالا ہو گا جب آپ اپنے اہل خانہ کے ساتھ بیٹھ کر افطاری کے وقت انہیں اپنا نوالہ بنائیں اور پھر شکر ءخداوند کریں کیونکہ کھانا جتنا بھی لذیز ہو اسے کھانے کا اصل مزہ اپنے کے ساتھ ہی آتا ہے اور روزوں میں ایک ساتھ بیٹھ کر کھانے کا وقت افطاری سے بڑھ کر اور کوئی ہو ہی نہیں سکتا ۔

Advertisement

Source Dailypakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings