Advertisement

آئی ایم ایف کے پاس کیوں جانا پڑا ؟ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پیسے کیوں نہیں دیئے ؟

Advertisements

وفاقی حکومت نے معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کر لیاہے اور اسے اس وقت مختلف حلقوں سے تنقید کا بھی سامنا ہے کیونکہ عمران خان الیکشن سے قبل اپنی تقریروں میں مسلسل یہ دہراتے رہے ہیں کہ وہ کچھ بھی ہو جائے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے تاہم اب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی حیران کن وجہ بتا دی ہے ۔

نجی ٹی وی ” آج نیوز “ کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہناتھا کہ ” ہم نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے بات کی ہے لیکن جن شرائط پر وہ پیسے دے رہے تھے ہم ان پر نہیں لے سکتے تھے ، ہم نے اپنے سٹریٹجک اور اکنامک انٹرسٹس کو دیکھنا ہے اور نا چاہتے ہوئے بھی ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑاہے ۔

ان کا کہناتھا کہ دنیا مطلب کی ہے اور ہر کوئی کسی پر کوئی احسان نہیں کرے گا ، نہ وہ ہم پر احسان کریں گے نہ ہی ہم ان پر احسان کریں گے ۔

Advertisement

Source DailyPakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings