Advertisement

وزیر اعظم ہاؤس میں بننے والی یونیورسٹی کا نام کیا ہوگا؟شاندار نام تجویز کردیا گیا۔۔ جان کر آپ کو بھی حیرانی ہوگی

Advertisements

پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے سے قبل ہی گورنر ہاؤسز کو عوام کے لیے کھولنے اور وزیراعظم ہاؤس کو اعلیٰ معیار کی یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔ اقتدار میں آتے ہی پاکستان تحریک انصاف نے گورنر ہاؤسز کے دروازے عام عوام کے لیے کھول دئے اور عوام سے کیا اپنا وعدہ پورا کیا۔ تاہم اب وزیاعظم ہاؤس کو بھی یونویرسٹی بنانے کے لیے منصوبہ بندی جاری ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے وزیر اعظم ہاؤس کو ریسرچ یونیورسٹی بنانے کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ جبکہ اس یونیورسٹی کا نام ”اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی” تجویز کیا گیا ہے ۔ منصوبہ بندی کے تحت ایوان وزیر اعظم کی 30 ایکڑ اراضی پر ریسرچ یونیورسٹی قائم کی جائے گی جس میں مختلف مضامین میں تحقیقات کے علاوہ حکومت سازی ، مختلف اداروں کو اعلیٰ معیار کی ریسرچ کے مطابق معاونت فراہم کی جا ئے گی۔

قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس سے پولو گراؤنڈ، گھوڑوں کے لیے بنائے گئے اصطبل اور ایک تفریحی پہاڑی کو ختم کر کے حاصل ہونے والی زمین کو دوسرے فیز میں 30 ایکڑ رقبہ پر یونیورسٹی کی طرز پر بنا یا جا ئے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم ہاؤس کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے لیے ابتدائی طور پر ایک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بنایا جا ئے گا۔
یونیورسٹی کی نئی عمارت کی تعمیر کے لیے دوسرے فیز میں وزیر اعظم ہاؤس کا 30 ایکڑ رقبہ استعمال کے قابل بنایا جائے گا۔ وزیر اعظم ہاؤس میں بنائی جانے والی ”اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی” کو داخلی و خارجی راستہ فورتھ ایونیو دربار بری امام سرکار کی طرف سے دیا جا ئے گا۔ وزیراعظم ہاؤس میں قائم کی جانے والی یونیورسٹی ملک کی اعلٰی معیار کی ریسرچ یونیورسٹی ہو گی۔
اس حوالے سے میڈیا نمائندے سے بات کرتے ہوئے چئیرمین ہا ئر ایجوکیشن کمیشن پاکستان ڈاکٹر طارق بنوری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں قائم کی جانے والی یو نیورسٹی کو پہلے فیز میں ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بنایا جائے گا۔ جس کے بعد دوسرے فیز میں گریجویٹ کی سطح پر تعلی

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings