Advertisement

پاکستان اوربھارت کےد رمیان کل 10بجےکیاہونے والاہے ،بڑی خبرآگئی

Advertisements

 پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری پر مذاکرات زیرو پوائنٹ سرحد پر منعقد ہوں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے مذاکرات میں وزارتِ خارجہ، وزارتِ مذہبی امور اور ایف ڈبلیو او کے حکام شرکت کریں گے۔بھارت کی طرف سے بھی وزارتِ خارجہ اور داخلہ کے حکام شرکت کریں گے۔کرتارپور راہداری کے حوالے سے تکنیکی تفصیلات کے حوالے سے یہ دوسری بیٹھک ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے ان مذاکرات میں سڑک کی تعمیر، باڑ لگانے اور نقشوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔پاکستان کی طرف سے راہداری منصوبہ پر 50 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ مذاکرات صبح 10 بجے کے قریب شروع ہوں گے۔

فواد چودھری اور ندیم افضل چن کی وزارتیں تبدیل ہونےکی خبریں

 وفاقی وزیر اطلاعا ت فواد چوہدری اور ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے وزارتوں میں تبدیلی کے حوالے سے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، وزیراعظم عمران خان کابینہ کی کارکردگی کا ہر اجلاس میں جائزہ لیتے ہیں، وزارتوں کی تبدیلی کے حوالے سے چلنے والی خبریں من گھڑت ہیں،میڈیا اس ضمن میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، پاکستان اہم مرحلے سے گزر رہا ہے، اس نوعیت کی قیاس آرائیوں سے ہیجان جنم لیتا ہے۔ پیرکو وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ وفاقی کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، وزیراعظم عمران خان کابینہ کی کارکردگی کا ہر اجلاس میں جائزہ لیتے ہیں، وزارتوں کی تبدیلی کے حوالے سے چلنے والی خبریں من گھڑت ہیں ۔ ادھر وفاقی وزیر اطلاعا ت فواد چوہدری نے بھی کہا ہے

کہ حکومتی وزرا کے قلمدان تبدیل کئے جانے کے حوالے سے خبروں میں کوءصداقت نہیں، وزرا کی تبدیلی وزیر اعظم کا صوابدیدی اختیار ہے میڈیا اس ضمن میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔ اس وقت پاکستان اہم مرحلے سے گزر رہا ہے اور اس نوعیت کی قیاس آرائیوں سے ہیجان جنم لیتا ہے، جو ملک کے مفاد میں نہیں۔ واضح رہے پر کونجی ٹی وی نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزرا کی کارکردگی پر نظرثانی کا اقدام اٹھاتے ہوئے پانچ وفاقی وزارتوں کے قلمدانوں میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیر خزانہ، داخلہ اور پٹرولیم کے وزرا کے قلمدان تبدیل کئے جائیں گے۔اسدعمر سے وزارت خزانہ اور وزیر پٹرولیم غلام سرور سے قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا، اسدعمرکو وزارت خزانہ سے ہٹا کر وزارت پٹرولیم دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزارت خزانہ کیلئے ٹیکنو کریٹ مشیر تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔وزیر مملکت داخلہ شہریارآفریدی کی جگہ اعجاز شاہ کو ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ متوقع ہے جبکہ چیئرمین ایف بی آرکوعہدے سے ہٹائے جا نے کا امکان ہے۔فیصلہ وزرا کی کارکردگی کومدنظر رکھ کرکیاگیا ہے ، ریلوے، توانائی، مواصلات کے وزیروں کی کارکردگی اچھی رہی۔ دوسری طرف

Advertisement

Source DailyAusaf

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings