”ڈاکٹرمریضہ کا معائنہ کرنے کے بجائے اس کی ویڈیو بنانے لگی اور پھر۔۔۔ “ پاکستانی ہسپتال میں ایسا کام ہوگیا کہ آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل، لواحقین نے الزام لگا دیا

HomeLatest Updates

”ڈاکٹرمریضہ کا معائنہ کرنے کے بجائے اس کی ویڈیو بنانے لگی اور پھر۔۔۔ “ پاکستانی ہسپتال میں ایسا کام ہوگیا کہ آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل، لواحقین نے الزام لگا دیا

ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی۔ لواحقین نے ڈاکٹروں اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ہسپتال میں توڑ پھوڑ

پاکستان میں مہلک کرونا وائرس تفتان سے نہیں پھیلابلکہ اسے پھیلانے میں کس کا ہاتھ ہے؟ملک بھر میں مہلک وباء پھیلنے کے اصل حقائق عوام کے سامنے رکھ دیے گئے
کورونا وائرس، وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے مالکان کو کرایہ دار کے ساتھ نرمی کرنے کی اپیل کر دی ، شاندار پیغام جاری کر دیا
وزیراعظم عمران خان نے اب تک کتنے غیر ملکی دورے کیے اور ان پر کتنا خرچ آیا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی۔ لواحقین نے ڈاکٹروں اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔ہم نیوز کے مطابق زیب النسا نامی مریضہ کوتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ چیک اپ کے لیے لایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے چیک اپ کیے جانے کے بعد مریضہ کو گھر لے جایا گیا لیکن جب دوبارہ طبیعت خراب ہوئی تو عزیز و اقارب دوباہ ایک مرتبہ پھر زیب النسا کو ہسپتال لائے۔ لواحقین کے مطابق دوبارہ ہسپتال لانے پر ڈاکٹروں کی جانب سے صریحاً غفلت کا مظاہرہ کیا گیا اور موقع پر موجود ڈاکٹرمریضہ کا معائنہ کرنے کے بجائے اس کی ویڈیو بنانے لگی۔لواحقین نے بتایا کہ اسی دوران خاتون مریضہ زیب النسا نے ہسپتال میں تڑپ تڑپ کر اپنی جان دے دی۔

مریضہ زیب النسا کے ساتھ ہسپتال آنے والے لواحقین نے اس موقع پر سخت احتجاج کرتے ہوئے نعش ہسپتال میں رکھ کر سخت احتجاج شروع کردیا۔چینل کے مطابق لواحقین کا مطالبہ ہے کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ دار ڈاکٹر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0