’صبح ہونے نا دے، رات کھونے نہ دے‘ عامر لیاقت نے میئر کراچی وسیم اختر کی ’ویسی‘ ویڈیو لیک کردی

HomeLatest Updates

’صبح ہونے نا دے، رات کھونے نہ دے‘ عامر لیاقت نے میئر کراچی وسیم اختر کی ’ویسی‘ ویڈیو لیک کردی

 پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی جانب سے میئر کراچی وسیم اختر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک کی گئی ہے، یہ ایک ایسی محفل ک

چین نے طلبہ کو اپنے ملک میں رکھ کر پاکستان کو کرونا سے محفوظ رکھا ، ایران نے کرونا سے متاثرہ زائرین پاکستان کیوں بھیجے؟ سب سے بڑے سوال کا جواب مل گیا
پاکستان میں کرونا وائرس کےپہلے مشتبہ مریض کی ہلاکت؟ ملک بھر میں تھرتھلی ،ہسپتال انتظامیہ کا موقف بھی سامنے آگیا
وہ ملک جس کے 180 فوجی کرونا وائرس سے ہلاک ہوگئے ، یہ چین نہیں بلکہ ۔۔۔

 پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی جانب سے میئر کراچی وسیم اختر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک کی گئی ہے، یہ ایک ایسی محفل کی ویڈیو ہے جس میں بھارتی گانوں پر مردو زن کو محو رقص دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں میئر کراچی بھی ہاتھ میں گلاس پکڑے ہوئے نظر آرہے ہیں، یہ واضح نہیں ہے کہ گلاس میں کیا تھا اور یہ ویڈیو کس موقع پر بنائی گئی۔ عامر لیاقت حسین نے میئر کراچی کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا’ ’ فروغ نسیم ایم کیوایم کے کوٹے پر نہیں مان لیا، وسیم ’بھائی‘ تو کوٹے پر ہیں نا!پھر ان کا پوٹا تو سنبھالو! بھائی لوگو!’صبح ہونے نا دے،

رات کھونے نہ دے‘ یہاں تک صحیح ہے امتحان یہ ہے کہ اس میں کھوئے ہوئے وسیم اختر کو تلاش کیجیے۔“ خیال رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سے ناراض ہو کر اپنی وزارت سے مستعفی ہونے والے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ فروغ نسیم ایم کیو ایم کے کوٹے سے وزیر نہیں بنے۔ یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ عامر لیاقت حسین کچھ روز قبل ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد گئے تھے جہاں وسیم اختر نے ان کے ساتھ انتہائی سخت رویہ اپنایا تھا۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0