Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ فیصل آباد میں ایسا کیا ہو گیا کہ دورہ ادھورا چھوڑ کر آنا پڑ

Advertisements

 وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا اچانک دورہ فیصل آباد بد نظمی کا شکار ہو گیا ،وزیر اعلیٰ دور ہ مختصر کر کے روانہ ہو گئے، عید کے بعد باضابطہ طور پر فیصل آباد کا دورہ کرنے کا پروگرام، مصدقہ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزداررمضان بازاروں کا دورہ کرنا چاہتے تھے مگرمہنگائی سے پریشان عوام اور میڈیا کے سخت سوالات کے خوف کے باعث انتظامیہ نے دورہ منسوخ کرکے سر کٹ ہائو س پہنچا دیا یہاں پر صرف صنعتکارو ں ،

تاجروں،سرکاری میڈیا اور ممبران اسمبلی سے ملاقاتیں کی،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے ایف سی سی آئی کمپلیکس میں فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمیٹی کے اچانک دوربھی کیا اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کرنے کیلئے لوگوں کو مقررہ نرخوں پر اشیاء ضروریہ کی فراہی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے دیگر مسائل کے حوالے سے بتایا کہ وہ عید کے بعد باضابطہ طور پر فیصل آبادکا دورہ کریں گے تاکہ مقامی نوعیت کے مسائل کا جائزہ لیکر انکو حل کیا جا سکے۔ صدر سید ضیاء علمدار حسین نے کہا کہ فیصل آباد ٹیکسائل کی قومی برآمدات میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔ مقامی مصنوعات کی مؤثر تشہیرکیلئے یہاں بین الاقوامی معیار کا ایکسپو سنٹر فوری طور پر تعمیر کیا جائے، انہوں نے صنعتوں کو درپیش دیگر مسائل کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ انکو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔اس موقع پر قومی اسمبلی کے رکن خرم شہزاد شیخ،ایم پی اے شکیل شاہد، ڈویزنل کمشنر محمود جاوید بھٹی، ریجنل پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر، ڈپٹی کمشنر سردارسیف اللہ ڈوگر بھی موجود تھے۔ آخر میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے فیصل آباد آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

Advertisement

Source DailyAusaf

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings