Advertisement

نمازیوں کے جوتوں میں یو ایس بی چھپانے والا پکڑا گیا، ان میں کیا تھا؟ جان کر کوئی بھی پریشان ہوجائے

Advertisements

 برطانیہ میں نمازیوں کے جوتوں میں یو ایس بی چھپانے والا ایک شخص پکڑا گیا ہے جس نے ان یو ایس بیز میں ایسی چیز ڈال رکھی ہوتی تھی کہ سن کر آدمی پریشان رہ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق ملزم کا نام عمر اشفاق ہے جس کا تعلق ایک شدت پسند تنظیم سے تھا اور وہ نمازیوں کے جوتوں میں جو یو ایس بیز چھپاتا تھا ان میں شدت پسندانہ مواد موجود ہوتا تھا۔

برطانوی پولیس کے مطابق 24سالہ ملزم نے لوٹن، ڈربی، لوبرا، کوینٹری اور برمنگھم کی مساجد میں لوگوں کی جوتیوں میں یو ایس بیز چھپائیں۔ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ ”وہ شدت پسندانہ مواد کی تشہیر کرنا چاہتا تھا اور اس لیے نمازیوں کے جوتوں میں یو ایس بیز رکھتا تھا تاکہ نمازی گھر جا کر اس یوایس بی میں موجود مواد دیکھیں اور ہمارے نظریات اپنا لیں۔“پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ”ایک یو ایس بی لوٹن میں ایک نمازی کے جوتوں میں رکھی گئی جس نے پولیس کو اطلاع کر دی اور ملزم کا سراغ لگا کر اسے پکڑ لیا گیا۔ اس یوایس بی میں لوگوں کو دہشت گردی کی ترغیب دینے والا مواد موجود تھا۔“ملزم کو برمنگھم کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

Source DailyPakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings