عورت مارچ معاملہ، مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف ایک صفحے پر آ گئی ہیں، دھماکہ خیز اعلان کر دیا گیا

HomeLatest Updates

عورت مارچ معاملہ، مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف ایک صفحے پر آ گئی ہیں، دھماکہ خیز اعلان کر دیا گیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ عورت مارچ کے معاملے پر مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف ایک صفحے پر آ گئ

شادی کے 2 ہفتے بعد امام مسجد کی بیوی ’مرد‘ نکل آئی، ایسی کہانی کہ آپ کی ہنسی نہ رکے
ایک جُھگی میں خانہ بدوش بچوں کے لیے سکول قائم کرنے والی دو عظیم پاکستانی لڑکیاں
الیکس ہیلز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی یا نہیں؟برطانوی بلے باز خود ہی میدان میں آگئے

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ عورت مارچ کے معاملے پر مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف ایک صفحے پر آ گئی ہیں ،تحریک انصاف کھل کر خواتین کے حقوق کے خلاف کھڑی ہو گئی ہے ،عورت مارچ پر مسلم لیگ (ن)کی خاموشی رجعت پسندانہ سوچ کی عکاس ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ عمران خان کو تو پہلے دن ہی گڈ لکنگ جماعت اسلامی کا خطاب ملا تھا ،عورت مارچ کے معاملے پر ثابت ہو گیا کہ پی ٹی آئی جماعت اسلامی کا جدید

نمونہ ہے، جو لوگ پی ٹی آئی کو ترقی پسند جماعت سمجھے تھے وہ مایوس ہو گئے ہیں ، جب خواتین، مزدور اور کسان کے حق کی بات ہوتی ہے یہ سارے رجعت پرست مخالفت میں کھڑے ہو جاتے ہیں ۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری وہ واحد قومی لیڈر ہیں جو خواتین کے حقوق کیلئے ڈٹ کر کھڑے ہیں ، ترقی پسند اور روشن خیال معاشرے کی قیام کیلئے سب بلاول بھٹو کا ساتھ دیں ،آج کے حکمران پاکستان میں ملائیت کو پروان چڑھا رہے ہیں جس کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ،حقوق کی کسی بھی تحریک پر طرح طرح کے الزام لگانا رجعت پرستوں کا پرانا وطیرہ ہے، سندھ حکومت عورت مارچ کا مکمل تحفظ فراہم کرے گی ،وفاق اور دیگر صوبائی حکومتیں بھی اپنی ذمہ داری ادا کریں اور عورت مارچ کو تحفظ دیں۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0