Advertisement

پاکستان کا وہ ایک کام جس پر ترک صدر خو ش ہو گئے ، پوری دنیا کے سامنے اہم اعلان کر دیا

Advertisements

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے گولن ترک فاؤنڈیشن کو کالعدم قراردینے سے متعلق پاکستانی سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان، افغانستان اورترکی کا سہ فریقی اجلاس وقت کی اہم ضرورت ہےجس کا تسلسل باقاعدگی کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔ ترک صدر نے انقرہ میں وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا اور مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ’سہ فریقی اجلاس سے متعدد دیگر مسائل بھی حل ہوں گے جو تینوں ممالک کو درپیش ہیں۔انہوں نے کہا استنبول اور اسلام آباد کو مشترکہ طور پر سیکیورٹی خدشات کا سامنا ہے اسلیے پاکستان اور ترکی کے مابین دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کام کریں گے۔ترک صدر نے کہا کہ ہم نے پاکستان سے تربیتی طیارے حاصل کیے اسی طرح ترک دفاعی نظام میں شامل میزائل اسلام آباد کو فروخت کیے جائیں گے۔

رجب طیب اردوان نے سال 2019 کو پاک ترک تعلقات کے لیے سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ رواں برس میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے‘۔ دوسری طرف  ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اعتزاز حسن کی پانچویں برسی پر شہید کو خراج تحسین پیش کردیا۔تفصیلات کے مطابق اعتزاز حسن کی عمر شائد چھوٹی تھی مگر وہ جاتے جاتے ایسا کام کرگئے کہ سائد انکا نام پاکستان کی تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔اعتزاز حسن جیسے بہادر سپوت ہماری مٹی کا سرمایہ ہیں۔اعتزاز حسن نے کمسنی کے عالم میں شجاعت کی وہ تاریخ رقم کی کہ جس کی مثال نہیں ملتی۔ 15 سالہ طالب علم نے تقریباً 5 سال قبل اپنے گاؤں ابراہیم زئی میں ایک خودکش حملہ آور کو سکول جانے سے روکا تھا جس

میں وہ ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حملے کو ناکام بنانے کی وجہ سے بیسیوں طالب علموں کی زندگی بچائی گئی تھی۔اس کی بہادری اور شجاعت کے چرچے آج بھی ابان زد عام ہیں۔آج اعتزاز حسن کی 5ویں برسی منائی جارہی ہے۔اس موقع پر آج بھی بہادر اعتزاز کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے ہر پاکستانی انکو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔انکی پانچویں برسی پر انکو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ذاتی ٹوئیٹر اکاونٹ سے اعتزاز حسن کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اعتزاز حسن کی بہادری کو سلام ہے ۔اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اعتزاز حسن کی تصویر بھی پوسٹ کی۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی اس حوالے سے ٹوئیٹ کیا۔انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں شہید کو خراج تحسین پیش کیا۔

Advertisement

Source DailyAusaf
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings