Advertisement

’میں نے ایک خاتون مسافر کو ٹیکسی میں بٹھایا، وہ قبرستان جانا چاہتی تھی، اُدھر پہنچ کر میں نے پیچھے دیکھا تو وہ لڑکی موجود نہ تھی بلکہ اس کی جگہ۔۔۔‘ ٹیکسی ڈرائیور نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

Advertisements

رات کے وقت لوگ قبرستان کا رخ کرنے سے ڈرتے ہیں کیونکہ ہمارے اردگرد بہت سی ایسی کہانیاں مشہور ہوتی ہیں جو رات کی تاریکی میں قبرستانوں میں پیش آنے والے خوفناک واقعات بیان کرتی ہیں۔عین ممکن ہے کہ یہ کہانیاں بے بنیاد ہوں لیکن سنگاپور سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب کہتے ہیں کہ ان کے ساتھ حقیقتاً ایک ایسا خوفناک واقعہ پیش آ گیاہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ ایک ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ پیش آیا جس نے اسے کچھ یوں بیان کیا ہے: ” یہ شام ڈھلے کا وقت تھا کہ جب ایک خاتون مسافر نے میری ٹیکسی روکی، وہ قبرستان تک جانا چاہتی تھی۔ وہ پچھلی سیٹ پر بیٹھی اور میں قبرستان کی جانب روانہ ہو گیا۔ ہمارا سفر خاموشی سے طے ہوا اور جب میں قبرستان پہنچا تو باہر رات کی تاریکی چھا رہی تھی۔ میں نے گاڑی روکی اور پیچھے مڑ کر دیکھا لیکن ایک ایسا منظر میرے سامنے تھا کہ جسے دیکھ کر خوف کی ایک سرد لہر میرے پورے جسم میں دوڑ گئی۔ پچھلی سیٹ خالی تھی اور جہاں وہ خاتون بیٹھی تھی وہاں پتھر کا ایک ٹکڑا پڑا تھا۔ میں نے ادھر اُدھر دیکھا تو وہاں کوئی نظر نہیں آیا۔ چاروں جانب ویرانی اور سناٹا تھا۔ اس سے پہلے کہ میں خوف کے مارے بے ہوش ہو جاتا میں نے گاڑی پوری رفتار سے بھگائی اور واپسی کی راہ لی۔ اس دن کے بعد میں کبھی اس قبرستان کی جانب نہیں گیا۔ “

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings