Advertisement

مولانا طارق جمیل اور وزیرمملکت شہریارآفریدی کا کیا تعلق ہے؟

Advertisements

مولانا طارق جمیل اور وزیرمملکت شہریارآفریدی کا کیا تعلق ہے؟ پہلی مرتبہ تہلکہ خیز انکشاف منظرعام پر آگیا معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے دنیا بھر میں لاکھوں چاہنے والے موجود ہیں وار اب وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے مولانا طارق جمیل کیساتھ اپنی تصویر شیئرکرتے ہوئے بتایاکہ ان کی زندگی میں مولانا طارق جمیل کا اہم اور مثالی کردار ہے ۔ ٹوئٹرپر شہریارآفریدی نے لکھاکہ ”مجھے بچپن میں ہی سکھا دیا گیا تھا کہ کوئی ر تبہ بچا نہیں سکتا، ہاں مگر علم اور بڑوں کی قدر.

طارق جمیل صاحب سے مل کر ذہن علم اور قلب سکون ملتا ہے، مولانا صاحب کا کردار میری زندگی میں مثالی ہے. میں اللّٰہ کے فضل، ماں باپ کی دعاو¿ں اور ان کے بیانات سے سیکھ کر آج اِس مقام تک پہنچا ہوں“۔ شہریارآفریدی نے یہ تصویر شیئرکردی اور سوشل میڈیا صارفین بھی میدان میں آگئے اور صحافی اعزاز سید نے لکھاکہ ’’جناب آپ اپنا کام سیکھیں ۔ سسٹم بنائیں ۔ کب تک ایسی تصاویر پر واہ واہ لے کر کام چلائیں گے ؟‘‘َ ایک اور صاحب کو شاید مولاناطارق جمیل پر اس وجہ سے غصہ تھا کہ وہ پرانے سیاستدانوں سے بھی ملتے ہیں اور لکھا کہ ’’طارق صاحب سے پوچھیں انہوں نے ان ملک لوٹنے والوں کے خلاف آواز کیوں نہیں بلند کی‘‘۔ اشفاق احمد خان نے لکھاکہ ’’مولانا صاحب کی باتوں پر عمل کرنے کی کوشش بھی کریں آفریدی صاحب‘‘۔ دوسری طرف حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات کا آغاز پیر سے ہو گا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ پالیسی مذاکرات میں وزیرخزانہ اسد عمر پاکستانی معاشی ٹیم کی سربراہی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات پربھی بات چیت ہو سکتی ہے۔ منی لانڈرنگ کیخلاف پاکستان کی مکمل حکمت عملی پیش کرنا ہوگی۔

ٹیکس چوری پرقابو پانے کے اقدامات پربھی غورہوسکتاہے۔ٹیکس آمدنی میں اضافے کا مطالبہ بھی کیا جائیگا۔

Advertisement

Source DailyPakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings