Advertisement

بھارتی مداح نے اداکارہ تاپسی پنوں کو شادی کیلئے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ دیکھ کر اداکارہ سے خاموش نہ رہا گیا ایسا جواب دیدیا کہ شادی کی پیشکش کرنے والے لڑکے کی زندگی ہی بدل گئی

Advertisements

ہر کسی مداح کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کی ہونے والی بیوی اس کی پسندیدہ ہیروئن جیسی دکھتی ہو اور لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا شوہر شارخ خان کی طرح ڈمپلز رکھتا ہوتاہم یہاں پر یہ امر قابل ذکر ہے کہ کئی مداح اپنی پسندیدہ اداکاراﺅں کیلئے سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کرتے ہیں تاہم جو پیغام ایک شخص نے تاپسی پنوں سے شادی کی پیشکش کرتے ہوئے جاری کیا ہے وہ اپنی نوعیت کا شائد پہلا ہی ایسا پیغام ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں انتہائی خوبصورت چہرے کی مالک ہیں جسے دیکھ کر نوجوان گھائل ہو جا تے ہیں اور شادی کی پیشکش کر ڈالتے ہیں اور ایسے میں ہی ایک نوجوان لڑکے نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ سے بہت پیار کرتاہوں ، کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے اور میری جب تک میں زندہ ہوں میرے ساتھ رہیں گی ، لڑکے نے کہا کہ میں کنوارہ ہوں ،شراب نوشی بھی نہیں کرتااور ہر وقت جھوٹ پکڑنے والا ٹیسٹ بھی دینے کیلئے تیار ہوں ۔‘

تاپسی پنوں تک جب یہ پیغام پہنچا تو ان سے بھی نہیں رہا گیا اور ٹویٹر پر انہوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’بس اب لائف میں اور کیا چاہیے ،اس سے بہتر شادی کی پیشکش ہو ہی نہیں سکتی ، ویجیٹیرین محبت ‘۔

Advertisement

Source Dailypakistan.com.pk