Advertisement

سوئٹزر لینڈ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے پاکستانی کو پشاو ر میں چالان بھیج دیا گیا

Advertisements

سوئس حکومت نے جے یو آئی ف کے رہنما ارباب فاروق کو سوئٹزر لینڈ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرپشاور میں چالان بھیج دیا۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق ارباب فاروق نے چند ماہ قبل سویٹزرلینڈ کا تفریحی دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے سوئس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔سوئس حکومت نے جے یو آئی ف کے رہنما ارباب فاروق کو پشاور میں 109یورو جرمانے کا چا لان بھیج دیاجو بروقت جمع نہ کرانے پر 301یورو کا چا

لان بھی بھیجا ۔اس حوالے سے ارباب فاروق کا کہنا ہے کہ اٹلی میں مقیم دوست کے ذریعے جرمانہ ختم کروانے اور چالان جمع کروانے کی کوشش کر رہا ہوں، ایک سو نو یورو والا چالان تاخیر سے ملا جس کی وجہ سے بروقت جمع نہ کروا سکا۔سیاسی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی سویٹزرلینڈ کی طرح ٹریفک کے قوانین کا نظام بنانا چاہیے جو کہ انتہائی قابل قدر ہے۔جے یو آئی ف کے رہنما مزید کہا کہ وہ رقم لازمی جمع کرائیں گے اور شہریوں کو بھی تلقین کی کہ ملک کے قوانین کی تعمیل کریں تاکہ دنیا بھر میں ایک پیغام جاسکے کہ ہم قانون کی پاسداری کرنے والے لوگ ہیں۔

Advertisement

Source DailyAusaf

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings