Advertisement

سب ڈمی سمجھتے رہے مگر عثمان بزدار تو چھپے رستم نکلے ، عمران خان کو بہت بڑا سرپرائز دیدیا ، وزیر اعظم حیران

Advertisements

سب ڈمی سمجھتے رہے مگر عثمان بزدار تو چھپے رستم نکلے ، عمران خان کو بہت بڑا سرپرائز دیدیا ، وزیر اعظم حیران ۔۔۔ تحریک انصاف کی حکومت کو اقتدار سنبھالے دس ماہ سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے اور اب حکومتوں کی کارکردگی پر بھی مختلف اداروں نے نظررکھنا شروع کردی اور اس سلسلے میں مختلف حکومتوں کاآپسی موازنہ کرنے کے لیے سروے بھی شروع ہوگئے ہیں،ایسے ہی ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے

کہ دیگر صوبوں کی نسبت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی بہتر ہے اور 37 فیصد شہریوں نے ان کی کارکردگی کو مثبت قرار دیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق گیلپ کے حالیہ سروے میں لوگوں نے اقتصادی میدان میں پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کی کارکردگی ن لیگ کی سابقہ حکومت سے خراب قرار دے دی تاہم وزیراعظم عمران خان کا پلہ بھاری رہا اور 58 فیصد شہریوں نے عمران خان کی انفرادی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دے دیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سروے میں زیادہ تر لوگوں نے اقتصادی میدان میں تحریک انصاف کی کارکردگی کو مسلم لیگ ن سے خراب قرار دیا، 51 فیصد افراد نے موجودہ حکومت کو نواز شریف کی حکومت سے خراب قرار دیا ہے۔

امید ہے وزیر اعظم یہ خبر ٹی وی پر دیکھ کر اس کا نوٹس لیں گے

پاکستان پیپلز پارٹی نے ڈالر کی قیمت میں 6 روپے اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے پہلے شرائط مانی جا رہی،ماہرین کہتے ڈالر کی قدر مزید بڑھے گی،امید ہے وزیر اعظم ٹی وی پر خبر دیکھ کر نوٹس لینگے۔ ایک بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ ڈالر ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ انقلابی سرکار اپنی ہی ناکامیوں کے رکارڈ توڑ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈالر 148 روپے ہو گیا ہے لیکن عوام کو گھبرانا نہیں،مہنگائی کا طوفان آئیگا لیکن عوام کو گھبرانا نہیں۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے پہلے شرائط مانی جا رہی۔انہوں نے کہاکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اپنی قدر خود طے کرتا ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ ماہرین کہتے ڈالر کی قدر مزید بڑھے گی۔انہوں نے کہاکہ دوسری دفعہ ڈالر کی قدر میں اتنا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے،امید ہے وزیر اعظم ٹی وی پر خبر دیکھ کر نوٹس لینگے۔

Advertisement

Source DailyAusaf

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings