Advertisement

ایران اور امریکہ کی لڑائی ہوئی تو پاکستان کس کا ساتھ دے گا؟ پاکستان نے حیران کن اعلان کر دیا

Advertisements

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھنے والی کشیدگی پر پاکستان گہری نظر رکھے ہوئے ہے لیکن ہم تنازع کی صورت میں کسی کی حمایت نہیں کریں گے ۔ ایکسپریس ٹریبون کے مطابق قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کی میٹنگ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر پاکستان فکر مند ہے ،

کسی قسم کے بھی تنازعے کے پورے خطے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ،اس لیے ہمیں اس پر واضح حکمت عملی بنانی ہو گی ۔ شاہ محمود قریشی نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ تنازع کی صورت میں پاکستان کسی کا بھی ساتھ نہیں دے گا ۔شاہ محمود قریشی کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیاہے اور واشنگٹن نے اپنا ایئر کرافٹ کیریئر اور بمبار  طیارے مشرق وسطیٰ بھیج دیئے ہیں ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایران سمیت مشرق وسطیٰ میں پاکستان کے تمام ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہیں اور ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے کسی ملک کے ساتھ تعلقات خراب ہوں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی حکمت عملی تیار کریں گے ، حکومت امور خارجہ سے متعلق معاون کونسل سے مشاورت کرے گی جس میں متعدد لیجنڈ سفارت کار شامل ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ یہ بہت ہی نازک معاملہ ہے ، ہم قریب سے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں ، ایسی حکمت عملی بنانے کی کوشش کریں گے جس سے ہمارے مفادات اور خطے کو ئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

Advertisement

Source DailyPakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings