Advertisement

نیب نے سلمان شہباز سے کیا سوال پوچھا تو وہ لندن بھاگ گئے ؟چیئر مین نیب نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

Advertisements

چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز سے اربوں روپے سے متعلق سوال کیا تو وہ لندن چلے گئے ۔ سینئر صحافی جاوید چوہدری نے اپنے کالم ”چیئر مین نیب سے ملاقات “میں لکھا کہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بتا یا کہ میاں برادران کا ایشو بھی سیدھا اورسادہ ہے ،ہم نے میاں شہباز شریف کے دامادعلی عمران کو بلا کر پوچھا صاف پانی کمپنی نے آپ کو 48کروڑ روپے کی ادائیگی کیوں کی اور یہ آپ کے اکاﺅنٹ میں جمع کیوں ہوئی؟ہم نے کاغذات بھی اس کے سامنے رکھ دئیے ،وہ بولا میں نے صاف پانی کمپنی کو اپنا پلازہ کرائے پر دیا تھا ،

یہ کرائے کی رقم تھی ،ہم نے ان کو گھر جانے دیا ،میں رات کو ٹیکسی لے کر علی عمران کے پلازہ پر چلا گیا ،وہ پلازہ ابھی زیر تعمیر تھا ،پانچ منزلوں کی چھتوں کے کنکریٹ کو پانی دیا جا رہا تھا ،ہم نے اگلے دن علی عمران کو دوبارہ بلا لیا ،ہم نے اس سے پوچھا ،آپ کا پلازہ ابھی زیر تعمیر ہے ،یہ تین سال میں بھی مکمل نہیں ہو سکے گا لیکن آپ نے اس کا کرایہ وصول کر لیا ،کیوں اور کیسے ؟علی عمران کے پاس کوئی جواب نہ تھا ،وہ گھر گیا اور اگلے دن دبئی بھاگ گیا ۔ہم نے سلمان شہباز کو بلا کر پوچھا ،آپ کو اربوں روپے باہر سے کیوں آتے رہے ،وہ بولے مجھے چند دن دے دیں ،میں اپنی فیملی اور سٹاف سے پوچھ کر جواب جمع کرا دوں گا ،ہم نے وقت دے دیا اور وہ بھی لندن بھاگ گئے ۔ہمارے پاس حمزہ شہباز شریف کے خلاف بھی تمام ثبوت موجود ہیں ،حمزہ شہباز کا سوال نامہ میں نے خود اپنے ہاتھ سے ڈرافٹ کیا تھا ،میں نے سیشن جج سے سپریم کرکٹ کا سینئر جج رہاہوں ،میں نے عدالتی بیک گراﺅنڈ کو سامنے رکھ کر سوالنامہ تیار کیا تھا ،ان کی ضمانت منسوخ ہونے کی دیر ہے جس کے بعد یہ بھی اندر ہو نگے ۔

Advertisement

Source DailyPakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings