Advertisement

رمضان شوگر ملزکے چپڑاسی کے بینک اکائونٹس میں بھی تین ارب تیس کروڑ روپے موجود یہ آدمی اس وقت کہاں ہے

Advertisements

 گزشتہ کئی ماہ سے معمولی کاروبار اور ادنیٰ ملازمتوں کے حامل افراد کے بینک اکائونٹس سےاربوں روپے کی موجود گی کے انکشافات ہوتے رہے ہیں اور رمضان شوگر ملز کے ایک چپڑاسی کے بینک اکائونٹ میں بھی تین ارب تیس کروڑ روپے کی موجودگی کا پتہ چلا ہے۔ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کے لیے رمضان شوگر مل کے چپڑاسی ملک مقصود کے اکاؤنٹ میں 3ارب 30کروڑ روپے منتقل کیے گئے۔ اس سے پہلے بھی شریف فیملی کی منی لانڈرنگ کے حوالے سے کئی شواہد ملے ہیں اور نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف خاندان کے دیرینہ ملازم فضل داد اؤعباسی نے تفتیش کے دوران بہت سے انکشافات کیے ہیں اور اسی نے رمضان شوگر مل کے چپڑاسی ملک مقصودکے بارے میں بتایا کہ وہ مل کا چپڑاسی ہے اور اس کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی ہے۔؎ذرائع کے مطابق ملک مقصود ایک کرائے کے گھر میں رہتا تھا لیکن اب وہ ملک سے باہر فرار ہو چکا ہے

بہاولپور صوبہ پر حمایت لیں گے اور اگر اس ایشو پر حکومت چھوڑنی پڑی تو چھوڑ دیں گے، طارق بشیر چیمہ

 مسلم لیگ (ق )کے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ چودھری طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ اور لوکل باڈی ایکٹ کے ایشوز پر ہم سے آج تک مشاورت نہیں کی گئی ہم تحریک انصاف کے اتحادی، بہاولپور صوبہ کے حمایتی ہیں، بہاولپور صوبہ پر حمایت لیں گے اور اگر اس ایشو پر حکومت چھوڑنی پڑی تو چھوڑ دیں گے۔اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی یہ منطق سمجھ سے باہر ہے کہ تین اضلاع کا بہاولپور صوبہ نہیں بن سکتا،جنوبی پنجاب کے سیاست دان آنکھوں میں دھول نہ جھونکیں، بہاولپور صوبہ تھا، تاریخ کو مسخ نہیں کرنے دیں گے، عمران خان نے بہاول پور کے جلسہ میں صوبہ بحالی کا وعدہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر جنوبی پنجاب کے سیاست دانوں کا کوئی وصف ہوتا تو یہ خطہ محروم نہ ہوتا۔ ہم نے جو بھی بات کرنی ہے عمران خان سے کرینگے ہماری توقعات بھی انہی سے ہیں۔ خطہ بہاولپورکے لوگ کسی جنوبی پنجاب صوبہ کا حصہ نہیں بننا چاہتے، خدارا ہمیں زبردستی جنوبی پنجاب میں شامل کرنے سے گریز کیا جائے۔

Advertisement

Source DailyAusaf

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings