Advertisement

سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی ، حکومت حرکت میں آ گئی ، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بڑا حکم جاری کر دیا

Advertisements

سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی دیکھ کر حکومت کو بھی خیال آ گیاہے اور اس میں بہتری لانے کیلئے اقدامات کرنے کیلئے کمر کس لی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے سٹاک ایکسچینج کے وفد نے ملاقات کی ہے جس دوران سٹاک مارکیٹ کیلئے سپورٹ فنڈ کے قیام پر بات چیت ہوئی ہے جس دوران حفیظ شیخ نے مارکیٹ کو سنبھالنے کیلئے تمام اقدامات کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ ذریعے 20 ارب کا سپورٹ فنڈ قائم کیا جائے گا ، فنڈ سٹاک مارکیٹ کو سہارا دینے کیلئے استعمال ہو گا ، این آئی ٹی فنڈز کو سرمایہ کاری کیلئے استعمال کرے گا۔یاد رہے کہ سٹاک مارکیٹ آج کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا شکار رہی جس کے باعث اب حکومت نے بھی نوٹس لیتے ہوئے کمر کس لی ہے تاہم آج 804 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈکس 33 ہزار 166 پوائنٹس کے ساتھ تین سال کی کم ترین سطح پر آ گیاہے ۔

وہ آدمی جسے پیدا ہوتے ہی اس کی ماں ائیرپورٹ کے ٹوائلٹ میں چھوڑ گئی، 33 سال بعد اس نے اپنے والدین کا سراغ لگایا تو ایسا انکشاف کہ پھر دل ٹوٹ گیا

برطانیہ میں ایک آدمی جسے پیدا ہوتے ہی اس کی ماں ایئرپورٹ کے ٹوائلٹ میں چھوڑ گئی تھی، 33سال بعد بالآخر اس کو ماں باپ کا سراغ ملا تو ایسا انکشاف ہوا کہ ایک بار پھر دل ٹوٹ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق سٹیو ہائیڈز نامی اس شخص کو 10اپریل 1986ءکو اس کی ماں گیٹ وِک ایئرپورٹ کے ٹوائلٹ میں چھوڑ گئی تھی۔ اس نے جوان ہونے کے بعد میڈیا کے ذریعے کئی بار اپیلیں کیں اور لوگوں کو اپنے ماں باپ کی تلاش میں مدد کے لیے کہا لیکن اس کے ماں باپ کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

گزشتہ دنوں اس نے ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے اپنے ماں باپ کی تلاش کرنے کا فیصلہ کیا۔ ماہرین نے اس کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا اور اس کے ماں باپ کی شناخت اسے دے دی۔ جب اس نے اس شناخت کے مطابق ماں باپ سے رابطہ کیا تو یہ سن کر اس کا دل ایک بار پھر ٹوٹ گیا کہ اس کی ماں کا چند سال پہلے انتقال ہو چکا تھا۔ تاہم اس کا باپ اوربھائی بہن اب بھی زندہ تھے۔ سٹیو کا کہنا ہے کہ ”میں اپنے باپ اور بھائی بہنوں کے ساتھ اب رابطے میں ہوں اور جلد ہماری ملاقات بھی ہو گی۔ میرے بہن بھائی جانتے ہی نہیں تھے کہ ان کا کوئی اور بھائی بھی ہے۔ جب میرے رابطہ کرنے پر انہیں یہ معلوم ہوا تو ان کو بہت حیرت ہوئی اور اب وہ مجھ سے ملنے کے لیے بہت بے چین ہیں۔“

Advertisement

Source DailyPakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings