فرینچ فرائز کے ساتھ ڈائٹ سافٹ ڈرنک پینے سے آپ کا وزن بڑھ سکتا ہے، تازہ تحقیق میں سائنسدانوں کا حیران کن انکشاف

HomeLatest Updates

فرینچ فرائز کے ساتھ ڈائٹ سافٹ ڈرنک پینے سے آپ کا وزن بڑھ سکتا ہے، تازہ تحقیق میں سائنسدانوں کا حیران کن انکشاف

لوگ موٹاپے اور دیگر نقصانات سے بچنے کے لیے شوگری مشروبات کی بجائے ڈائٹ ڈرنکس کی طرف جاتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے ان کے متعلق بھی وارننگ جاری کر دی

بشری انصاری نے مدرسوں میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی روک تھام کے لیے حیران کن مشورہ دے دیا
کرونا وائرس کا خوف، کراچی میں پی ایس ایل کے میچز ہوں گے یا نہیں؟ بڑا اعلان ہو گیا
اسلام آباد کے سب سے اہم ہسپتال کا ڈاکٹر ہی کرونا وائرس کا شکار، نام کیا ہے اور اب کہاں ہے؟اہم تفصیلات سامنے آگئیں

لوگ موٹاپے اور دیگر نقصانات سے بچنے کے لیے شوگری مشروبات کی بجائے ڈائٹ ڈرنکس کی طرف جاتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے ان کے متعلق بھی وارننگ جاری کر دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکہ کی یونیورسٹی آف ییل کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ جب آپ فرائز اور دیگر کاربوہائیڈریٹس کے حامل کھانوں کے ساتھ ڈائٹ ڈرنکس پیتے ہیں تو یہ بھی موٹاپے کا سبب بنتے ہیں کیونکہ ان میں مصنوعی مٹھاس ہوتی ہے جو کاربوہائیڈریٹس کے ساتھ لی جائے تو انسان کے میٹابولزم میں بگاڑ آ جاتا ہے۔

اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 20سے 45سال کی عمر کے 45مردوخواتین پر تجربات کیے۔ان لوگوں کو دو گروپوں میں تقسیم کرکے ایک گروپ کو خالی ڈائٹ ڈرنکس دو ہفتے تک پینے کو کہا گیا جبکہ دوسرے گروپ کو فرائز کے ساتھ ڈائٹ ڈرنکس پلائے گئے۔ دو ہفتے بعد جب ان کے دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے تو معلوم ہوا کہ صرف ڈائٹ ڈرنکس پینے والوں پر اس کے کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوئے تھے جبکہ دوسرے گروپ کے لوگوں کی کمر کا سائز پہلے سے بڑھ گیا تھا۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ پروفیسر ڈینا سمال کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ موٹاپے کے حوالے سے یہ بات اہم نہیں ہے کہ ڈائٹ ڈرنکس آپ کے جسم پر کیا اثرات مرتب کرتے ہیں بلکہ یہ بات اہم ہے کہ آپ کس چیز کے ساتھ ڈائٹ ڈرنکس پی رہے ہیں کیونکہ اس سے آپ کے جسم پر ڈائٹ ڈرنکس کے اثرات تبدیل ہو جائیں گے۔“

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0