”ہم بین ڈنک کی ببل گم چھین لیں گے“

HomeLatest Updates

”ہم بین ڈنک کی ببل گم چھین لیں گے“

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے لاہور قلندرز کے جارح مزاج بلے باز بین ڈنک سے متعلق انتہائی دلچسپ بیان دیتے ہوئے کہا

امریکی صدر کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ ہوئے یا نہیں؟ وائٹ ہاوس کا باضابطہ ردعمل سامنے آگیا
متحدہ عرب امارات میں اب کورونا وائرس کا ٹیسٹ کس طرح کیا جارہا ہے؟ دیکھ کر آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے
اٹلی کی وہ جگہ جہاں 50 ہزار چینی رہتے ہیں لیکن وہاں کورونا وائرس کا ایک بھی کیس نہیں، یہ کیسے ممکن ہوا؟ حیران کن تفصیلات جانئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے لاہور قلندرز کے جارح مزاج بلے باز بین ڈنک سے متعلق انتہائی دلچسپ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے خلاف میچ میں ہم بین ڈنک کی ببل گم چھین لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بین ڈنک نے گزشتہ روز کراچی کنگز کیخلاف کھیلے گئے میچ میں طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 99 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو ناقابل یقین فتح سے ہمکنار کر دیا۔ لاہور قلندرز کا اگلا میچ 10 مارچ کو یعنی منگل کے روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلا جانا ہے اور قلندرز کی ٹیم اس میچ میں بھی جیت کا عزم لئے میدان میں اترے گی تاہم پشاور زلمی کی ٹیم بھی اس ’خطرے‘ سے بخوبی آگاہ ہے۔

وہاب ریاض نے دلچسپ بیان دیتے ہوئے کہا ”ہم بین ڈنک کی ببل گم چھین لیں گے۔ وہ کمال کی کرکٹ کھیل رہے ہیں لیکن ہم ان کیخلاف باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے البتہ اپنے منصوبوں کے بارے میں ابھی آگاہ نہیں کر سکتے۔“ واضح رہے کہ پشاور زلمی کی ٹیم اس وقت 9 پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن پر قبضہ جمائے بیٹھی ہے اور لاہور قلندرز کیخلاف فتح پلے آف مرحلے میں اس کی رسائی کے امکانات کو مزید روشن کر دے گی۔ وہاب ریاض نے کہا کہ ”ابھی اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ کون سی ٹیمیں پلے آف مرحلے میں پہنچیں گی اس لئے ہم اپنے بقیہ میچز بھی جیتنا چاہتے ہیں تاکہ اگلے مرحلے میں رسائی کو یقینی بنائیں۔“

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0