Advertisement

” میں نے ابھی تمیم اقبال سے بات کی ہے ۔۔“ نیوزی لینڈ میں مساجد پر دہشتگرد حملہ ، شاہد آفرید ی نے بھی بیان جاری کر دیا

Advertisements

 نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشتگرد وں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 40 افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں ہونے والے اس حملے کی دنیا بھر کے ممالک کے سربراہان کی جانب سے سخت مذمت کی جارہی ہے تاہم قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار کھلاڑی شاہد آفرید ی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ

”یہ ایک خوفناک سانحہ تھا ، میں نے نیوزی لینڈ کو نہایت محفوظ ملک پایا ہے ، وہ بہت زیادہ پر امن علاقے ہیں ، وہاں کے لوگ بھی بہت دوستانہ رویہ رکھتے ہیں ، میں نے تمیم اقبال سے بات کی ہے ، بنگلہ دیش کی ٹیم محفوظ رہی ، دنیا کو اکھٹا ہونا چاہیے تاکہ نفرت کو ختم کیا جا سکے ، دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہے ، میر دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔“ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے اور کہا کہ دہشتگرد ی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔


Advertisement

Source DailyPakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings