Advertisement

بریکنگ نیوز :- شاہد خان آفریدی نے برے راز سے پردہ اٹھا دیا

Advertisements

سابق کپتانی قومی ٹیم شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں سلمان بٹ کو پسند کرتا تھا اورچاہتا تھا کہ میرے بعد کپتان بھی وہ بنے، نائب کپتان کیلئے اس کانام دیاتھا لیکن جب ان کی جانب سے یہ حرکتیں کی گئیں تو میں نے اس سے بولا کہ لو میں جارہا ہوں ، اب تم کرلو کپتانی اور واپس پاکستان آگیا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہاکہ پاکستان کرکٹ پر ایک ایسا وقت تھا جب ملک کی بدنامی کے حوالے سے بہت سے خبریں آرہی تھیں ، جب مجھے سٹے کے حوالے سے میسجز ملے تو مجھے نیند نہیں آرہی تھی تو میں نے انتظامیہ سے بات کی کہ یہ چیزیں روکیں ، اس سے لڑکے ٹریپ ہوجائیں گے اور یہ بہتر نہیں ہوگا ، اس کے باوجود بکیز ٹیم کے لڑکوں سے ملتے رہے اور مجھے سے بھی ان کی جانب سے ملنے کی کوشش لیکن میں نہیں ملا ، اس کے بعد آسٹریلیاسے ہم میچ بھی ہار گئے جس پر میں نے فیصلہ کیا کہ اب میں نے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلنی اور میں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب مجھے میسیجز ملے تو مجھے کونیند نہیں آتی تھی ،آج تک یہ جن لوگوں نے کیاہے ، یہ سلمان بٹ وغیرہ آج تک یہ شک کرتے ہیں کہ ہم کولالہ نے پھنسوایاہے ، حالانکہ میں نے یہ نہیں کیا ،میرے ایک دوست نے جو یہ سب کچھ دیکھ رہا تھا، اس نے نیوز آف دی ورلڈ میں یہ بات کردی ۔ انہوں نے کہا کہ میرے ایک دوست نے یہ معلومات نیوز آف دی ورلڈ کودیں جس پر نیوز آف دی ورلڈ نے کہا کہ ہم اس کولگا تونہیں سکتے لیکن ہم اس کی تفتیش کریں گے ، اس پر جب ان کی جانب سے تفتیش کی گئی تو یہ سارے کے سارے ٹریپ ہوگئے ، میں نے کچھ نہیں کیا ، اگر کیا ہوتا تو اپنی کتاب میں لکھ دیتا ،جھوٹ کا سہارا نہ لیتا ۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings