Advertisement

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکا روانگی کیلئے بغیرپروٹوکول ایئر پورٹ پر آمد

Advertisements

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کےلئے نیو یارک روانہ ہوگئے، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا روانگی کےلئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بغیر کسی پروٹوکول کے اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے،شاہ محمود قریشی بورڈنگ پاس کیلئے لائن میں لگ گئے ،ایئر پورٹ میں موجود لوگ وزیر خارجہ کو اپنے درمیان پاکر حیران رہ گئے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں،

اس موقع پر شاہ محمود قریشی بھی لوگوں میں گھل مل گئے اور بچوں بڑوں کیساتھ سیلفیاں بنوائیں۔ وزیرخارجہ دورے میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے اورجنرل اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی مسئلہ کشمیر سمیت مختلف امور پر بھرپور طریقے سے پاکستان کا موقف بیان کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کی تجویز پیش کی گئی تھی جسے بھارت نے قبول کر لیا تھا،دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان 27 ستمبر کو نیویارک میں ملاقات بھی طے پا گئی تھی، تاہم گزشتہ روز نئی دہلی کی جانب سے یہ ملاقات منسوخ کردی گئی۔

Advertisement

Source DailyPakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings