Advertisement

قومی ٹیم کیلئے اچھی خبر ، شاداب خان کو ورلڈ کپ کیلئے فٹ قرار دے دیا گیا، کب روانہ ہوں گے؟ اعلان ہوگیا

Advertisements

 قومی کرکٹ ٹیم کے سپن باﺅلر شاداب خان کو ورلڈ کپ کیلئے فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں قوم کو شاداب خان کی صحت کے بارے میں خوشخبری سنائی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ شاداب خان ورلڈ کپ کیلئے فٹ ہوگئے ہیں وہ 16 مئی کو لندن روانہ ہوں گے اور 20 مئی کو برسٹل میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ شاداب خان 17 مئی کو لندن میں ڈاکٹر سے چیک اپ کرائیں گے ۔

خیال رہے کہ شاداب خان کو گزشتہ دنوں ہیپاٹائٹس سی کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ان کے انگلینڈ میں ٹیسٹ بھی کیے گئے تھے۔ انہیں یہ بیماری ڈینٹسٹ کے جراثیم آلود آلات کی وجہ سے لگی تھی لیکن اب پی سی بی کا کہنا ہے کہ ان کے خون میں کوئی وائرل نہیں پایا گیا۔

’وہ میرا ریپ کرنے کے بعد مجھے اسلامی ویڈیو دکھاتا تھا‘

برطانیہ میں ایک نوجوان کو لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا ہے جہاں متاثرہ لڑکی نے بیان دیتے ہوئے ایسی بات بتائی کہ سن کر ہر مسلمان کو غصہ آ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق 23سالہ محمد خان نامی یہ بدطینت شخص سمتھ وِک میں رہتا تھا جہاں اس نے اپنی 21سالہ گرل فرینڈ کو 18ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ لڑکی نے عدالت میں بتایا کہ ملزم اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسلامی ویڈیوز دکھاتا تھا تاکہ وہ اچھی گرل فرینڈ بن سکے۔

لڑکی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ”میں اس شخص کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی تھی لیکن اس نے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر مجبوراً اپنے ساتھ رکھا۔ میں خوفزدہ تھی کہ اگر اسے چھوڑ کر گئی تو یہ مجھے نقصان پہنچا دے گا۔ ملزم مجھے آئے روز جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بناتا تھا اورطعنے دیتا تھا کہ تم کبھی اچھی گرل فرینڈ نہیں بن سکتیں۔“ پراسیکیوٹرز نے عدالت میں بتایا کہ ”لڑکی کے والدین کو شک ہونے پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی اور تب کہیں لڑکی اس شخص کے چنگل سے نکل پائی۔ عدالت نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 12سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا ہے۔

Advertisement

Source DailyPakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings