شاداب خان نے ٹی 20 کیرئیر میں سب سے بڑا انفرادی سکور بنا لیا، صرف 41 گیندوں پر کتنے رنز بنائے؟ جان کر ہر کوئی داد دینے پر مجبور ہو جائے

HomeLatest Updates

شاداب خان نے ٹی 20 کیرئیر میں سب سے بڑا انفرادی سکور بنا لیا، صرف 41 گیندوں پر کتنے رنز بنائے؟ جان کر ہر کوئی داد دینے پر مجبور ہو جائے

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز نوجوان لیگ سپنر شاداب خان نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) کے میچ میں ٹی 20 کیرئیر کا سب سے بڑا انفرادی سکور بنا لی

’’نکاح کوختم کرو‘‘ عورت مارچ کا ایجنڈا سامنے آگیا
موت کے بعد انسانی دماغ میں کیا تبدیلی آتی ہے اور انسان کو کیا محسوس ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے سب سے حیران کن جواب دے دیا
’’لوگ کرونا وائر س کو سیریس نہیں لے رہے ، یہ کتنا خطرناک وائرس ہے؟‘‘ ڈاکٹر کے بعد خطرناک مہلک وائرس پاکستانی نژاد برطانوی36سالہ نرس اریما نسرین انتقال کر گئیں ، تین بچوں کی ماں جسمانی صحت مند ہونے کے باوجود کیسے زندگی کی بازی ہار گئی ؟ بہن اور قریبی دوست روبی نے افسوسناک انکشافات کر دیئے

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز نوجوان لیگ سپنر شاداب خان نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) کے میچ میں ٹی 20 کیرئیر کا سب سے بڑا انفرادی سکور بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق شاداب خان نے اس میچ میں 41 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کی بدولت ان کی ٹیم ڈھاکہ پلاٹون کو جیت کیلئے 145 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوئی۔ نوجوان لیگ سپنر نے بیٹنگ کے بعد باﺅلنگ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائی اور دو اہم وکٹیں بھی حاصل کیں تاہم وہ دونوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی کے باوجود ٹیم کو جیت نہ دلا سکے۔ انہوں نے خطرناک بلے باز کرس گیل کی وکٹ حاصل کی اور پھر بنگلہ دیشی ٹیم کے کھلاڑی امر القیس کو بھی پویلین کی راہ دکھائی تاہم چٹاگانگ چیلنجرز نے مطلوبہ ہدف 14 گیندیں پہلے ہی حاصل کر کے ڈھاکہ پلاٹون کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0