حکومت اب کسی بھی وقت گر جائے گی، وزیراعظم کا مضبوط ترین اتحادی بھی راستے جدا کرنے کیلئے تیار ہوگیا

HomeLatest Updates

حکومت اب کسی بھی وقت گر جائے گی، وزیراعظم کا مضبوط ترین اتحادی بھی راستے جدا کرنے کیلئے تیار ہوگیا

حکومت اب کسی بھی وقت گر جائے گی، وزیراعظم کا مضبوط ترین اتحادی بھی راستے جدا کرنے کیلئے تیار ہوگیا۔۔۔ ایم کیوایم کے بعد جی ڈی اے بھی حکومت سے ناراض

کورونا سے ہلاکتوں کی شرح 3 فیصد سے بڑھ کر 18 فیصد ہوگئی، پریشان کن اعداد و شمار سامنے آگئے
ملازمین کی تنخواہیں نہ روکی جائیں ،ہرفردانفراد ی طورپراپنے گھروں میں اللہ تعالیٰ کی بارگارہ میں توبہ و استغفار کرے، مخیر حضرات کو بھی اہم پیغام دیدیا گیا
” آپ حلف دینے کیلئے تیار ہیں کہ رانا ثنا اللہ پر درست کیس بنا؟“ڈی جی اے این ایف نے انتہائی حیران کن جواب دیدیا

حکومت اب کسی بھی وقت گر جائے گی، وزیراعظم کا مضبوط ترین اتحادی بھی راستے جدا کرنے کیلئے تیار ہوگیا۔۔۔ ایم کیوایم کے بعد جی ڈی اے بھی حکومت سے ناراض ہوگئی، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے ترجمان سردار رحیم کا کہنا ہے کہ حکومت سے ہمارے تحفظات برقرارہیں، وعدے پورے ہونے کا چند دن انتظارکریں گے، ورنہ جلد مشاورتی اجلاس بلایا جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیوایم نے علیحدگی کا اعلان کردیا ہےایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی نے وزارت سے استعفیٰ بھی دے دیا ہے۔ جس پروزیراعظم عمران خان نے ایم کیوایم کو منانے کیلئے اسد عمر اور دیگر رہنماؤں کا وفد تشکیل دیا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے آج ایم کیوایم قیادت سے ملاقات کی۔ لیکن حکومتی وفد ایم کیوایم کو منانے میں ناکام رہا۔ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں خالد مقبول صدیقی نے اپنی گفتگو میں اسے مذکرات کے بجائے ملاقات قرار دیتے ہوئے کہا

کہ یہ ملاقات پہلے سے طے شدہ تھی اور اسی سلسلے میں تحریک انصاف کے وفد نے آج دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران قومی امور اور سندھ کے شہری علاقوں کے امور پر بھی گفتگو ہوئی اور ہم یہاں آنے پر اسد عمر کے شکر گزار ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہمیں اپنے تمام وعدے یاد ہیں کل کی پریس کانفرنس میں کوئی سنسنی خیزی نہیں تھی،ہم نے پہلے بھی کہا تھا حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب ایم کیوایم ابھی ناراض ہے، جبکہ جی ڈی اے نے بھی وعدے پورے نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کردیا ہے۔ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائن کے ترجمان سردار رحیم کا کہنا ہے کہ حکومت سے ہمارے تحفظات برقرارہیں، وعدے پورے ہونے کا چند دن انتظارکریں گے۔ ہم نے حکومت سے سندھ کی تعمیروترقی کیلئے حکومت سے ترقیاتی منصوبے اور روزگار مانگا تھا۔ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت سے متعلق کرپشن کی شکایات بھی کی تھیں۔ لیکن وفاق نے ہمیں تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔ ترجمان جی ڈی اے نے کہا کہ اگر آئندہ چند دنوں میں حکومت نے ہمارے تحفظات دور نہ کیے تو جلد مشاورتی اجلاس بلایا جائے گا۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0