Advertisement

عامر لیاقت سے ملاقات کیسے ہوئی اور انہیں اپنے شوہر کی سب سے زیادہ کونسی چیز پسند آئی کہ شادی کر لی ؟ پہلی مرتبہ سیدہ طوبیٰ نے وہ باتیں بتا دیں جس کا ہر کوئی بے صبری سے انتظار کر رہا تھا

Advertisements

معروف ٹی وی اینکر اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت کی سیدہ طوبیٰ کے ساتھ دوسری شادی کے چرچے اب تک سوشل میڈیا پر تھم نہیں سکیں اور بہت سی باتیں ایسی ہیں جن کے بارے میں جاننے کیلئے ان کے مداح بے چینی سے انتظار کر رہے تھے تاہم جوڑے کی جانب سے کسی قسم کی کوئی زائد تفصیلات جاری نہیں کی گئیں تاہم اب پہلی مرتبہ طوبیٰ منظر عام پر آ گئیں اور انہوں زندگی کے اہم لمحات اپنے چاہنے والوں کو بتاد یئے ہیں ۔

مقامی ویب سائٹ ”پڑھ لو “ نے سیدہ طوبیٰ عامر کا خصوصی انٹرویو کیا جس میں ان سے سوال کیاگیا کہ آپ کی عامر لیاقت سے ملاقات کیسے ہوئی اور آپ کس طرح ان کی محبت میں مبتلا ہو گئیں ؟ ۔ طوبیٰ عامر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم جن سنگین حالات سے گزر رہے تھے انہیں سمجھتے ہوئے ہم ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گئے ، ہم اس وقت ایک دوسرے کا سہار ا بن گئے جب ہر چیز بکھری پڑی تھی ۔

میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو عامر لیاقت میں سب سے زیادہ کیا چیز پسند ہے ؟، طوبیٰ عامر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ وہ بہت ہی مضبوط آدمی ہیں ،انہوں نے اکیلے ہی جدوجہد کی اور چوٹی پر پہنچے ، ان کی جدوجہد اور محنت کے بارے میں کوئی بھی نہیں جانتا لیکن اگر ہم اس ایک چیز کی بات کریں جو مجھے بے حد پسند آئی وہ دراصل ان کا دل ہے ، ان کے پاس ایک سونے کا دل ہے ، وہ بغیر کسی کو بتائے بہت سے لوگوں اور گھروں کی مدد کر رہے ہیں ، یہاں پر ہزاروں ایسے گھر ہیں جن کی وہ دیکھ بھال کر رہے ہیں ، وہ اپنے اوپر خرچ نہیں کرتے بلکہ ان پر کرتے ہیں جنہیں اس کی ضرورت ہے ۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings