Advertisement

”پاکستانیو!!! تم کمال ہو اور میں اب انتظار نہیں کر سکتا کہ۔۔۔“ ڈیرین سیمی نے فائنل ہارنے کے بعد ایسا اعلان کر دیا کہ ویرات کوہلی کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی، میچ ہار کر بھی پاکستانیوں کے دلوں کو فتح کر لیا

Advertisements

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو چکی ہے اور چیمپینز کا تاج ایک مرتبہ پھر اسلام آباد یونائیٹڈ پر سر پر سج چکا ہے۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی اس شکست سے افسردہ تو ہوئے مگر پاکستانیوں کی طرف سے ملنے والے پیار نے انہیں حوصلہ دیا اور اس پیار کی وجہ سے شائد سیمی کی عادتیں بھی ’خراب‘ ہو گئی ہیں جو ہر مرتبہ کوئی نہ کوئی ایسا بیان جاری کرتے ہیں کہ پاکستانیوں کی محبت میں اور بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔
فائنل میچ ہارنے کے بعد سوشل میڈیا پر انہوں نے جو پیغام جاری کیا، اسے دیکھ کر ویرات کوہلی کی آنکھیں بھی یقینا کھلی کی کھلی رہ جائیں گی ۔ سیمی نے ٹویٹ کی کہ ”پی ایس ایل کے دوران بے پناہ محبت اور حمایت کرنے پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ آپ لوگ بہت کمال ہیں اور میں ایسے پیارے لوگوں کے سامنے دوبارہ کھیلنے کیلئے بالکل بھی انتظار نہیں کر سکتا۔ آپ سب کیلئے پیار۔۔۔“ ڈیرین سیمی کے اس پیغام نے ناصرف پاکستانیوں کا دل جیت لیا ہے بلکہ انہوں نے تیسری مرتبہ پاکستان آنے کا اعلان کر کے بھارت سمیت پوری دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ اب پاکستان میں کرکٹ کی راہیں کوئی بند نہیں کر سکتا۔

ایف نامی صارف کا کہنا تھا ”آپ ہم میں سے ایک ہیں“

حسن نے لکھا ”واہ واہ۔۔۔ 60 سیکنڈز میں 11 ری ٹویٹس اور 50 سے زیادہ لائکس“

سیدہ فاطمہ نے لکھا ”پاکستان آنے کا شکریہ اور ہم بھی آپ کو اگلے سیزن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔ آپ چیمپین ہیں کیونکہ آپ نے پاکستانیوں کے دل جیتے ہیں“

عروج عامر نے لکھا ”پاکستان بھی آپ سے محبت کرتا ہے کیونکہ آپ اصلی چیمپین ہیں“

ایم کے آفندی نے لکھا ”سیمی خان شنواری ہم سے بھی زیادہ ہم میں سے ہے۔ کمال کا آدمی ، شخصیت اور انسان ہے۔ ٹی 20 کرکٹ میں بہترین کپتان“ عالیہ شاہ نے لکھا ”اب آپ ہمارے سفیر ہیں۔ پاکستان کیلئے پیار اور امن کا پیغام پھیلائیں اور دوبارہ پاکستان آئیں“

ثانیہ نے لکھا ”آپ کیلئے بہت زیادہ عزت و احترام ہے سیمی اور وہ اس لئے نہیں کہ آپ بڑے کرکٹر ہیں بلکہ صرف اس لئے کیونکہ آپ دنیا بھر میں امن اور خوشحالی کے بہترین سفیر ہیں“

Advertisement

Source DailyPakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings