”لاہور قلندرز کیلئے کھیلنے کا تجربہ بہت شاندار رہا لیکن۔۔۔“ ڈیوڈ ویزے جاتے جاتے ایسی بات کہہ گئے کہ ہر پاکستانی افسردہ ہو جائے

HomeLatest Updates

”لاہور قلندرز کیلئے کھیلنے کا تجربہ بہت شاندار رہا لیکن۔۔۔“ ڈیوڈ ویزے جاتے جاتے ایسی بات کہہ گئے کہ ہر پاکستانی افسردہ ہو جائے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں لیگ میچز کا اختتام ہو گیا ہے اور اب سیمی فائنل اور فائنل میچز کی تیاری ہے جس کیلئے شائقین کرکٹ بھی

کونسے بلڈ گروپ والے افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے امکانات زیادہ ہیں ؟ ڈیلی میل نے چین میں ہونے والی تحقیق کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا
لوگوں کے گھر بجلی اور گیس کے بل پہنچ رہے ہیں لیکن ریلیف کا سامان کیوں نہیں ؟ قوم پوچھ رہی ہے اس وقت کنسٹرکشن کی صنعت جنات چلائیں گے ؟عمران خان شدید تنقید کی زدمیں
راناثنااللہ نے حکومت کے ایسے اقدام کی حمایت کا اعلان کر دیا کہ وزیر اعظم عمران خان کو بھی یقین نہیں آئے گا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں لیگ میچز کا اختتام ہو گیا ہے اور اب سیمی فائنل اور فائنل میچز کی تیاری ہے جس کیلئے شائقین کرکٹ بھی خاصے پرجوش ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہو گا تاہم پہلی مرتبہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی لاہور قلندرز کیلئے تشویشناک خبر یہ ہے کہ کرس لین، ڈیوڈ ویزے اور سیکوگ پرسانا اپنے اپنے وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔

ڈیوڈ ویزے نے وطن واپسی سے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ”رواں سال پی ایس ایل کے پانچویں سیزن میں لاہور قلندرز کیلئے کھیلنے کا تجربہ بہت شاندار رہا مگر بدقسمتی سے میرے لئے یہ ٹورنامنٹ کا خاتمہ ہے لیکن میں بھرپور سپورٹ کرنے پر قلندرز کے تمام مداحوں کا بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں! میں نے پاکستان میں گزرے ہوئے وقت کا بہت لطف اٹھایا اور جلد ہی واپسی کی امید بھی کرتا ہوں!“

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0