’خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں اور پیروں سے آگے نکل گیا‘ علامہ خادم رضوی بھی ڈرامہ نویس کے حق میں بول پڑے

HomeLatest Updates

’خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں اور پیروں سے آگے نکل گیا‘ علامہ خادم رضوی بھی ڈرامہ نویس کے حق میں بول پڑے

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر کی حمایت کردی۔ علامہ خادم حسین رضوی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ خلی

برطانوی کمپنی کو 2 لاکھ ٹیسٹنگ کٹس کا آرڈر دینے کی ہدایت لیکن یہ ہدایت وزیراعظم نے نہیں کی بلکہ ۔ ۔ ۔
لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر پی آئی اے نے کمال کردیا، ایمریٹس کو بھی پیچھے چھوڑ گئی، پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کردیے
عمران خان نیازی کی ایک اور شادی پر اہلیہ اسلام آباد کی فیملی کورٹ جا پہنچی

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر کی حمایت کردی۔ علامہ خادم حسین رضوی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ خلیل الرحمان قمر ان لاکھوں مولویوں اور پیروں سے آگے نکل گیا ہے جو دین کا کھاتے ہیں اور دین کی بات نہیں کرتے، وہ اس عورت سے الجھ گیا اور اسے الجھنا چاہیے تھا، وہ دین کی خاطر الجھا ہے، اس کا یہ عمل ’ہماری محبت بھی اللہ کیلئے اور ہماری دشمنی بھی اللہ کیلئے ہے‘ کی طرح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک عورت ہمارے معاشرے میں کینسر پھیلانا چاہتی ہے، ہماری مسلمان بچیاں جو گھروں میں بیٹھی تھیں اب وہ سڑکوں پر نکل کر اپنے والدین کو کہیں گی کہ میرا جسم میری مرضی؟ علامہ خادم حسین رضوی نے خلیل الرحمان قمر کے بارے میں کہا ’بعض اوقات ایک جملہ بھی بندے کو اوپر لے جاتا ہے۔‘ خیال رہے کہ کچھ روز پہلے خلیل الرحمان قمر اور سماجی کارکن ماروی سرمد کے درمیان لائیو ٹی وی شو میں تلخ کلامی ہوئی تھی ۔ پروگرام کا ویڈیو کلپ سامنے آتے ہی پاکستان میں بڑے پیمانے پر بحث کا آغاز ہوا، بہت سے لوگ خلیل الرحمان قمر کی حمایت میں سامنے آئے تو کئی لوگوں نے ماروی سرمد کی حمایت کی۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0