Advertisement

ویسے تو ڈیم 9 سال میں بننا تھا لیکن اللہ نے کیا خاص مہربانی کی کہ یہ 2 سال پہلے ہی مکمل ہوجائے گا؟ چیف جسٹس نے خوشخبری سنادی

Advertisements

 چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ڈیم کی تعمیر میں 9 سال کا عرصہ لگنا تھا لیکن اللہ نے خاص مہربانی کی اور بہت سے مسائل فوری حل ہوگئے جس کے باعث 2 سے ڈھائی سال پہلے ڈیم کی تکمیل ہوسکتی ہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے پہلے ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ بھاشا ڈیم کی تعمیر پر 1584 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ ڈیم کی تعمیر پر 9 سال کا عرصہ لگنا تھا لیکن اللہ نے بڑی سہولتیں فراہم کی ہیں، زمینوں کے مسائل کسی عدالت میں گئے بغیر چند دنوں میں حل ہوگئے۔ اگر ہم پوری ذمہ

داری سے جدوجہد کے ساتھ ڈیم کی تعمیر کریں تو دو سے ڈھائی سال پہلے اس کی تعمیر ہوجائے گی۔ڈیم کی تعمیر میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ مشکل حالات میں اپنے ملک کی مدد کی، جتنا پیار اوورسیز اپنے ملک سے کرتے ہیں اتنا ہم لوگ بھی نہیں کرتے۔ برطانیہ کے دورے کے دوران 5 سے 6 جگہ فنکشن ہوئے تو جگہ کم پڑگئی اور پتا چلا کہ لوگ ٹیبل مانگنے کیلئے جھگڑے کر رہے ہیں۔ مانچسٹر میں 1300 لوگوں کا فنکشن تھا لیکن اس سے زیادہ لوگ باہر کھڑے ہوئے تھے، ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے اوورسیز پاکستانیوں سے بہت زیادہ توقعات ہیں۔

Advertisement

Source DailyAusaf

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings