Advertisement

راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے کون جاں بحق ہو گیا سابق وزیر اعظم کو کتنے کروڑ روپے اداکرناہوں گے ، دھماکے دار خبر

Advertisements

راجہ پرویز اشرف کا گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق پولیس اہلکارکے والد نے کی مالی معاونت نہ کرنے پر سابق وزیراعظم کیخلاف سول عدالت میں 2 کروڑ روپے کا دعوی دائر کر دیا، عدالت نے سابق وزیراعظم کو 17 جنوری کو پیشی کا نوٹس جاری کر دیا۔متوفی پولیس اہلکار ذیشان عباسی کے والد نے درخواست میں مقف اختیار کیا ہے کہ ان کا بیٹا گھر کا واحد کفیل تھا، جو راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا، راجہ

پرویز اشرف نے تسلیم کیا کہ ٹکرمارنے والی گاڑی انہی کی تھی۔امجد عباسی ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حادثہ نہ ہوتا تو متوفی کے خاندان کو 60 سال میں 2 کروڑ تک آمدنی ہو سکتی تھی، گاڑی کا مالک ہونے کی وجہ سے تمام رقم بھی پرویز اشرف کو ادا کرنی ہے۔ عدالت راجہ پرویز اشرف کو 2 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم دے۔

Advertisement

Source DailyAusaf
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings