Advertisement

پاکستان اور بھارت کا 16 جون کو ہونے والے میچ میں بارش ہو گی یا نہیں ؟ پاکستانیوں کیلئے اہم ترین خبر آ گئی

Advertisements

ورلڈ کپ کے رنگ میں بارش نے اس بار بھنگ ڈال دیا ہے اور کئی میچز اب تک اس کے باعث متاث ہو چکے ہیں جبکہ آج نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ بھی تاحال بارش کے باعث شروع نہیں ہو سکا ہے اور اب پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے بھی پریشان کن خبر آ گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق۔اس وقت مانچسٹر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے

اور برطانوی محکمہ موسمیات نے 16 جون کو بارش کی پیشگوئی کی ہے، برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق 16 جون اتوار کو مانچسٹر میں صبح 10 بجے سے بارش کے 50 فیصد امکان ہیں۔ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں 16 جون بروز اتوار کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جس کے لیے کرکٹ شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے شائقین کی مانچسٹر آمد متوقع ہے اور ٹکٹ چار گ±نا اضافی قیمتوں میں فروخت ہو رہا ہے۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings