Advertisement

”مجھے فون پر گندی باتیں کرنے کو کہا گیا اور۔۔۔“ بھارت کی معروف اداکارہ رادھیکا اپتے کو ایسا کس نے کہا اور پھر انہوں نے کیا کیا؟ ٹی وی شو میں سب کچھ بتا دیا

Advertisements

بالی ووڈ اداکارہ رادھیکا اپتے کا شمار بھارت کی چند انتہائی ٹیلنٹڈ اداکاراﺅں میں ہوتا ہے جو ہر کردار میں کچھ ایسا ڈھلتی ہیں کہ حقیقت کا گمان ہونے لگتا ہے۔ ورسٹائل اداکارہ اکشے کمار اور نوازالدین صدیقی جیسے اداکاروں کیساتھ بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں اور کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اس سب کے باوجود دیگر اداکاراﺅں کی طرح انہیں بھی بالی ووڈ میں قدم رکھنے کیلئے بہت تگ و دو کرنا پڑی اور کئی آڈیشنز کے بعد ہی انڈسٹری میں پہنچیں۔ حال ہی میں وہ ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جس کی میزبان بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا ہیں اور اس دوران ایسا انکشاف کیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا۔
رادھیکا اپتے سے سوال پوچھا گیا کہ آج تک انہوں نے جتنے بھی آڈیشنز دئیے ان میں سب سے زیادہ عجیب و غریب اور انوکھا آڈیشن کون سا تھا تو انہوں نے ایسا جواب دیا کہ جس کی توقع نیہا دھوپیا بھی نہیں کر رہی تھیں۔ رادھیکا نے بتایا کہ وہ فلم ”دیو ڈی“ کیلئے آڈیشن دینے گئیں تو انہیں فون پر گندی باتیں کرنے کو کہا گیا۔
ان کا کہنا تھا ”فون پر فحش گفتگو کا آڈیشن میرے لئے سب سے عجیب و غریب تھا۔ مجھے اپنے بال باندھنے تھے یا پھر لالی پاپ یا ایسا ہی کچھ چوسنا تھا۔ میں پونے میں رہتی تھی اور فون پر کبھی بھی فحش گفتگو نہیں کیں۔ لیکن پھر میں نے یہ کیا اور یہ بہت ہی اچھا تجربہ ثابت ہوا۔ اگرچہ مجھے اس فلم میں کردار نہیں ملا۔“

اس موقع پر انہوں نے اداکار تشار کپور کیساتھ نام نہاد ’معاشقے‘ سے متعلق گفتگو بھی کیا اور کہا کہ میرے پاس تو تشار کپور کا نمبر تک نہیں تھا۔ اس وقت مجھے یہ سب کچھ بہت ہی مزاحیہ لگتا تھا کیونکہ میرے ساتھ کبھی ایسا نہیں ہوا تھا۔

Advertisement

Source Dailypakistan.com.pk