Advertisement

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے مداحوں ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی بڑاتحفہ دیدیا

Advertisements

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے قبل ٹیم کے پریکٹس میچ کو براہ راست دکھانے کا اعلان کردیا۔پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے مداحوں ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی کھیل کے میدان سے اپنا کھیل دکھانے کا فیصلہ کرلیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ وہ پی ایس ایل کے افتتاح سے قبل ہونے والے پریکٹس میچ کو براہ راست

دکھائیں گے۔تاہم گلیڈی ایٹرز کی جانب سے یہ میچ ٹی وی پر نہیں بلکہ یوٹیوب پر براہِ راست دکھایا جائے گا۔خیال رہے کہ اس اقدام کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پریکٹس میچ کو لائیو دکھانے والی پاکستان سپر لیگ کی پہلی ٹیم بن جائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہی اس پریکٹس میچ کے وقت کی تفصیلات بھی بتائیں گئیں جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان 13 فروری کو کھیلا جائے گا اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً 6 بجے شروع ہوگا۔یاد رہے کہ ایک روز قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پیغامات کے ایک سافٹ ویئر ‘اسنیپ چیٹ’ میں ایک فلٹر متعارف کروایا گیا تھا جس کی مدد سے فینز اپنی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹنگ ہیلمٹ کے ساتھ اپنی تصویر بناسکتے ہیں۔

Advertisement

Source DailyAusaf
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings