Advertisement

پاکستان میں نشہ کرنے پر سزائے موت دینے کا فیصلہ ۔۔ بل منظور کر لیا گیا ،مزید انتہائی سخت سزائیں بھی منظور

Advertisements

 پاکستان میں نشہ کرنے پر سزائے موت دینے کا فیصلہ ۔۔ بل منظور کر لیا گیا ،مزید انتہائی سخت سزائیں بھی منظور ۔۔۔آئس نشے کا کاروبار کرنے والوں کو سزائے موت، خیبرپختونخوا کابینہ نے آئس و دیگر منشیات کی روک تھام کے لئے محکمہ ایکسائز کا تیارد کردہ بل منظور کرلیا ۔ ضم شدہ قبائلی ضلع مہمند کے علاقے غلنئی میں منعقدہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں آئس و دیگر منشیات کی روک تھام کے لئے محکمہ ایکسائز کا تیارد کردہ بل منظور کرلیا گیا جسے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔سیکرٹری و ڈی جی ایکسائز سمیت محکمے کے اعلٰی افسران نے بل پاس ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے محکمے کو مزید فعال بنانے کیلئے سنگ میل قرار دیا ہے۔

بل کے تحت آئس کی خریدو فروخت پر زیادہ سے زیادہ دس سال قید، سزائے موت اور 14 سال قید کی سزا ہوگی جبکہ سو گرام آئس پرسات سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ بھی ہوگا۔ اسکے علاوہ منشیات بنانے والے، خرید و فروخت میں ملوث لوگوں کو 25 سال قید کی سز ا سنائی جائیگی ۔ بل کے متن کے مطابق منشیات کی خرید و فروخت میں کمائے گئے پیسے اور جائیداد بھی ضبط کیا جائے گا جبکہ منشیات کی روک تھام کے لئے نارکاٹیکس کنٹرول ونگ کا قیام بھی عمل میں لایا جائیگا۔ بل میں منشیات سے متعلق مقدمات کے لئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کی تجویز بھی شامل تھی جسے منظور کرلیا گیا ہے اور اسی طرح صوبہ بھر میں منشیات کے عادی افراد کی رجسٹریشن سمیت سرکاری خرچہ پر علاج بھی بل کا حصہ ہے۔

خوبصورت ترین علاقےچترال میں بھی ایسا واقعہ پیش آئے گا ۔کسی نے سوچابھی نہ تھا

چترال کے مضافاتی علاقے دنین میں مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں اہل خانہ کے ایک فردکے علاوہ دو مہمان بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق چترال کے مضافاتی علاقے دنین میں گجان گا ؤ ں میں مکان پر پہاڑی تودہ گر گیا۔ جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔ جاں بحق ہونیوالوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ریسکیو 1122 کے مطابق پیر کو علی الصبح 5.45 بجے دنین کے گجان گا ؤ ں میں سلیم خان نامی شحص کے گھر پر پہاڑی تودہ گر گیاجس کے نتیجے میں تین افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔مرنے والوں میں وسیم خان ولد شکور خان 35 سال، تنویر خان ولد قربان خان عمر 33 سال اور اس کی والدہ عمر 65 سال سکنہ بروز گول دیہہ جاں بحق ہوئے۔ریسکیو عملہ کو جونہی اطلاع ملی تو ان کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ روانہ ہو ئی اور ان تینوں کی لاشیں ملبے سے برآمد کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترا

Advertisement

Source DailyAusaf
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings