Advertisement

پی ٹی آئی کو پنجاب بچانا ہے تو وزیر اعلیٰ کس کو بنانا ہوگا؟ اہم انکشاف سے حکومتی صفوں میں ہلچل مچ گئی

Advertisements

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماجہانگیر خان ترین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ویڈیو لیک ہو گئی تھی جس میں کچھ ایسی باتیں کی گئی کہ اس سے یہ تاثر پیدا ہونے لگ گیا کہ تحریک انصاف تقسیم ہو رہی ہے یا وزیر اعلیٰ کے پاس تمام اختیارات نہیں ہیں۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی خوشنود علی خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سمجھتے ہیں.

ان کے ساتھ جو بھی لگتا ہے وہ پارس بن جاتا ہے۔لیکن مجھے یہ لگتا ہے کہ پرویز الہیٰ،جہانگیر ترین اور علیم خان جیسے رہنما پنجاب میں عمران خان کی کامیابیوں پر پانی پھیر دیں گے۔اور تحریک انصاف پنجاب کے پاس صرف ایک ہی صورت میں رہ سکتا ہے اگر پرویز الہیٰ کا وزیر اعلیٰ پنجاب بنا دیا جئاے ورنہ پاکستان مسلم لیگ ن پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ بنا دے گی۔جب کہ دوسری جانب پنجاب میں تحریک انصاف کے ناراض اراکین اسمبلی اور اتحادی جماعت ق لیگ کی جانب سے بغاوت کیے جانے کی قیاس آرائیوں پر سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ق لیگ پنجاب کے وزیراعلی سے خوش نہیں ہے، لیکن دراصل مسئلہ ق لیگ کو نہیں بلکہ جہانگیر ترین کو ہے۔جہانگیر ترین اب تک عثمان بزدار کو وزیراعلی کے طور پر قبول نہیں کر پائے۔ جب وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو وزیراعلی بنانے کا فیصلہ کیا تھا، تب یہ خبر جہانگیر ترین کیلئے دھچکا ثابت ہوئی تھی۔ جہانگیر ترین اس سے قبل عثمان بزدار کو جانتے تک نہیں تھے۔ہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں۔دونوں رہنما ایک ہی پیج پر ہیں۔ تاہم چونکہ تحریک انصاف میں چوہدری سرور کا گروپ شاہ محمود قریشی کے گروپ کے قریب سمجھا جاتا ہے، اس لیے جہانگیر ترین اس بات سے زیادہ خوش نہیں ہیں۔ اس لیے پنجاب میں عثمان بزدار یا چوہدری سرور کیخلاف جو کچھ ہو رہا ہے،

اس کے پیچھے ق لیگ نہیں بلکہ جہانگیر ترین کا ہاتھ ہے۔ جہانگیر ترین اور ان کے ساتھی علیم خان وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے زیادہ خوش دکھائی نہیں دیتے، جبکہ چوہدری سرور بھی ان کیلئے زیادہ قابل قبول نہیں ہیں۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings