Advertisement

مسلم لیگ (ن) بھی تحریک انصاف کی دیوانی ہوگئی ۔۔ ایسا بیا ن جاری کہ پی ٹی آئی والے خوشی سے جھوم اٹھیں گے

Advertisements

مسلم لیگ (ن) بھی تحریک انصاف کی دیوانی ہوگئی ۔۔ ایسا بیا ن جاری کہ پی ٹی آئی والے خوشی سے جھوم اٹھیں گے ۔۔ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے فیصل واڈا کے اقدام کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم کب تک لاشیں اٹھاتے رہیں گے، فیصل واڈا نے چینی قونصلیٹ پہنچ کر کچھ غلط نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقہ کلفٹن بلاک 4 میں دہشتگردوں نے چینی قونصلیٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوئے ۔

حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 ہو گئی جبکہ جوابی کارروائی میں تین دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ کراچی پولیس اور رینجرز کی جرأت مندی اور بہادری نے ہی دہشتگردوں کی چینی قونصلیٹ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔ اس موقع پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں ایک خاتون افسر سہائے نے بھی حصہ لیا جن کی بہادری کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی و وزیر برائے آبی ذخائر فیصل واڈا بھی پولیس اور رینجرز کی ہمت بڑھانے کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔ اس موقع پر انکے محافظ انکے ہمراہ تھے جبکہ انہوں نے بلٹ پروف جیکٹ بھی پہن رکھی تھی۔ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دہشتگردوں کے مقابلے کے لیے تیار ہیں تو انہوں نے کہا کہ وہ بالکل تیار ہیں، اس موقع پر ویڈیو بنانے والے شخص نے انکے پستول کی بھی ویڈیو بنائی تاہم اس حوالے سے ایک جانب انکو خاصا سراہا جارہا ہے اور انکے اس اقدام کو پولیس اور رینجرز کی حوصلہ افزائی کے لیے احسن اقدام قرار دیا جارہا ہے تو دوسری جانب انکو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ دہشتگردوں سے مقابلہ کرنا انکے اختیار میں نہیں اس لئیے ان کو ایسے موقع پر سیاست چمکانے کی بجائے اپنے اداروں کی بہتر انداز میں حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے سیاسی مخالفت کے باوجود فیصل واڈا کو داد دی ۔

انکا کہنا تھا کہ ہم ہزاروں لاشیں اٹھا چکے ہیں ،کب تک ہم لاشیں اٹھاتے رہیں گے۔فیصل واڈا اگر مسلح ہو کر چینی قونصلیٹ گئے ہیں تو انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔واضح ہو کہ جاوید لطیف ان لیگی اراکین میں سے ایک ہیں جو تحریک انصاف پر تنقید کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں تاہم ایسے موقع پرفیصل واڈا کی حوصلہ افزائی ایک مثبت اقدام ہے۔

Advertisement

Source DailyAusaf
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings