Advertisement

وزیراعظم نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی ، اپنے وعدے پر عملدرآمد کروا دیا

Advertisements

وزیراعظم نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی ، اپنے وعدے پر عملدرآمد کروا دیا۔۔۔پاکستان کے علاقہ باجوڑ میں وزیراعظم کے اعلان کے تحت آج 3G سروس کا افتتاح کر دیا جائے گا ۔ رپورٹ  کے مطابق باجوڑ میں تھری جی سروس وزیراعظم عمران خان کے 15 مارچ کو جلسے کے دوران کیے گئے اعلان کے تحت شروع کی جارہی ہے ۔تھری جی سروس کے باعث باجوڑ کے عوام کو بہت زیادہ سہولیات میسر آسکیں گی

جس کا مطالبہ وزیراعظم سےعوام کی جانب سے کیا جارہا تھا ۔وزیراعلیٰ بلوچستان محمود خان نے ویڈیو پیغام میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ کے نوجوانوں کی دیرینہ خواہش آج پوری کی جارہی ہے کیونکہ تھری جی کی سروس شروع کرنے کا کام مکمل کر لیا گیاہے جو کہ آج سے شروع ہو جائے گی ۔ وزیراعلیٰ نے اس تاریخی دن پر باجوڑ کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے پیغام میں باجو ڑ کے عوام کو ایک اور خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ علاقے میں گرڈ سٹیشن کا قیام بھی جلد مکمل ہو جائے گا جس کے باعث بلا تعطل بجلی کی فراہمی میسر آ سکے گی جبکہ ایکسپریس وے کے ساتھ علاقوں کو منسلک کرنے کیلئے سرنگ کا کام بھی جلد ہی شروع کر دیا جائے گا ۔

Advertisement

Source DailyAusaf

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings