Advertisement

”سنا ہے آپ ایک منٹ کا ایک کروڑ روپیہ لے رہی ہیں۔۔۔“ صحافی نے پریانکا چوپڑا سے سوال پوچھا تو ان کے جواب نے صحافی کو لاجواب کر دیا

Advertisements

پریانکا چوپڑا بالی ووڈ کی چند کامیاب اداکاراﺅں میں سے ایک ہیں جو ہالی ووڈ میں بھی اپنے حسن کے جلوے بکھیر رہی ہیں۔وہ واحد بھارتی خاتون ہیں جنہیں فوربز انڈیا میگزین نے ٹاپ ٹین لسٹ آف سلیبریٹز 2017ءمیں کیا گیا ہے اور ایک اندازے کے مطابق ان کی سالانہ کمائی 68 کروڑ روپے ہے۔

اس وقت بہت سے لوگ حیران پریشان رہ گئے جب یہ خبریں منظرعام پر آئیں کہ پریانکا چوپڑا ”زی سینی ایوارڈز“ کی تقریب میں 5 منٹ کی پرفارمنس کیلئے 5 کروڑ روپے لیں گی تاہم اب پریانکا چوپڑا بھی اس معاملے پر میدان میں آ گئی ہیں اور اس کی تردید تو نہیں کی البتہ صحافی کو ایسا جواب دیا کہ اسے لاجواب کر دیا۔پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر بحث مزاحیہ ہے کیونکہ بالی ووڈ کے اداکاروں سے کوئی یہ سوال نہیں کرتا جنہیں ملنے والے چیکوں میں ’صفر‘ کی تعداد مضحکہ خیز حد تک زیادہ ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا ”ایسا نہیں کہ مجھے کوئی کار چاہئے یا مجھے ملنے والے چیک میں صفر کی تعداد زیادہ ہو بلکہ میرے لئے یہ اس سے کہیں زیادہ ہے۔“

جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ انہیں ملنے والے چیک میں صفر کی تعداد ان کیلئے کوئی معنی رکھتی ہے یا نہیں تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”ہاں۔ کیونکہ میں ان کیلئے بہت سخت محنت کرتی ہوں۔ اور میں سونے کا چمچہ لے کر پیدا نہیں ہوئی، اگرچہ میرے والدین نے ہمیشہ میری خواہشات پوری کیں۔ میں آج جس مقام پر ہوں، یہاں پہنچنے کیلئے بہت سخت محنت کی ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ ہم سب کو معاوضہ ملنا چاہئے۔“

Advertisement

Source Dailypakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings