Advertisement

مزید جے ایف 17تھنڈر طیارے پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل دشمنوں کے چہرےکی ہوائیاں اڑنے لگیں

Advertisements

ائیر چیف مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک کی تیاری رواں سال شروع ہو جائے گی۔ایسا ریڈار بنانے والی 2 چینی کمپنیوں میں سے ایک کا انتخاب جلد کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کےسربراہ مجاہد انور خان نے غیر ملکی کو جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جے ایف 17تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کے ساتھ مارچ 2020 تک آپریشنل ہو گا۔پاک فضائیہ میں مزید 3 جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 طیارے جون میں شامل ہوں گے۔جے ایف 17تھنڈر کی شمولیت سے بلاک 2 طیاروں کی کھیپ مکمل ہوجائے گی۔

تربیتی امور کے لیے 2 نشستوں والا جے ایف 17تھنڈر (بی)بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ائیر چیف کا مزید کہنا ہے کہ جے ایف 17تھنڈر نلاک 2 طیارہ مقامی سطح پر تیار کردہ ہے۔پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کا شاہکار طیارہ جدید ترین آلات سے لیس ہے۔جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 جدید ترین کثیر الکردار، مہلک لڑاکا طیارہ ہے۔پاک فضائیہ نے 2017 میں مزید 12 جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا آرڈر دیا تھا۔پی اے سی 2009 سے اب تک 10 سال میں 100 جے ایف 17 تھنڈر بنائے۔ یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کو دیے جانے والے منہ توڑ جواب کے بعد جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں نے دھوم مچا دی

مخصوص ٹولہ افواہوں کے ذریعے ڈالر کی قیمتیں بڑھوا کراسے بیچ رہا ہے

 ایک مافیا کی جانب سے ڈالر مہنگا ہونے کی افواہو ں کی ذریعے اسے مارکیٹ سے اٹھوا کرفروخت کرنے اور چند گھنٹے میں ہی اربوں روپے اکٹھےکرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہےکہ ڈالر بحران سے ایک دن میں مافیا کو 50 ارب روپے کی کمائی ۔دو اداروں کی ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشافات ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹ میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی رقم کے حوالے سے لکھا گیا ہےکہ اس میں سابقہ حکومت سے تعلق رکھنے والے بااثر مافیا ملوث ہےاور کئی بینکرز اور بڑے بزنس ٹائیکون بھی اس مافیا کا حصہ ہے۔

گذشتہ روز ڈالر کی قیمت میں اضافے سے پہلے 6 بزنس ٹائیکون ،2 بڑے لینڈ مافیاز اور ایک سابقہ حکومت کا چہیتا گروہ جو اس حکومت کے وزراء کے بھی قریب ہے، نے مارکیٹ سے نہ صرف ڈالر اٹھوایابلکہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی پریس کانفرنس سے کچھ دیر پہلے پلاننگ کے تحت مختلف اسٹاک ایکسچینج میں پراپیگنڈا کیا کہ ڈالر کی قیمت بڑھ جائے گی۔مارکیٹ سے اچانک ڈالر اٹھوا کر از خود ڈالر کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیااور اس سے مافیا کو ایک دن میں 50 ارب سے زائد کا فائدہ ہوا،اس مافیا نے اب پراپیگنڈا شروع کر دیا ہے کہ ڈالر کا ریٹ 200روپے تک جائے گا۔یہ افواہ پھیلا کر ڈالر کو مہگنے داموں فروخت کر کے مزید پیسہ کمایا جائے گا۔رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ حکومت کی اس عرصہ کی کارگردگی میں جو کام بہتر کیے گئے ،بیوروکریسی اور کچھ سیاستدانوں کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے حکومت کے ان اقدامات کی پذیرائی نہیں ہونے دی گئی۔یاد رہے کہ ڈالر کی قیمت اس وقت 147روپے سے اوپر پہنچ گئی ہے

Advertisement

Source DailyAusaf
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings