Advertisement

کیا شہباز شریف نے واقعی برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے؟ مسلم لیگ ن کا موقف سامنے آگیا

Advertisements

 مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد احمد خان نے واضح کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی کوئی درخواست جمع نہیں کرائی۔ ایک ٹی وی چینل نے خبر چلائی تھی کہ شہباز شریف نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست جمع کرائی ہے۔ اس خبر پر رد عمل دیتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے ایسی خبروں کی تردید کردی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک ٹی وی چینل نے من گھڑت خبر چلائی۔ یہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد ، من گھٹ اور شرانگیزی پر مبنی ہے ۔ ملک احمد خان نے کہا کہ اس خبر سے مقبول ترین عوامی سیاسی جماعت کو شدید دھچکا پہنچا۔

نیب نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ سن کر آصف زرداری شدید پریشان ہو جائیں گے

نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری پر 8 مقدمات میں الزامات ثابت ہونے کا دعویٰ کر دیاہے ۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیب نے آصف زرداری کیخلاف جاری تحقیقات اور ریفرنس کی تفصیلات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی ہے ۔ سابق صدر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر ایک درخواست میں ان کے خلاف جاری تمام کارروائیوں کی تفصیلات طلب کی گئیں تھیں جس کے جواب میں نیب نے 11 صفحات پر مبنی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔

اس فہرست کے مطابق اب تک 8 کیسز میں آصف علی زرداری پر الزام ثابت ہوچکے ہیں۔نیب نے ان کے خلاف 2 عبوری ریفرنس دائر کر رکھے ہیں جبکہ صرف پارک لین کیس میں ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے۔نیب کی رپورٹ کے مطابق 12 مختلف درخواستوں میں آصف زرداری، فریال تالپور، قائم علی شاہ، اور دیگر ملزمان ہائی کورٹ سے ضمانتیں لے رہے ہیں۔

Advertisement

Source DailyPakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings