Advertisement

مسلم لیگ ن کے اہم ترین رہنما اور سابق رکن اسمبلی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

Advertisements

بجلی چوری کے خلاف بنائی گئی ٹاسک فورس نے سابق رکن اسمبلی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اختر عباس بوسال سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق 22 اکتوبر کو وزیر اعظم کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں بجلی چوروں کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ وزیراعظم نے کا کہنا تھا کہ کسی دوسرے کی چوری اور بد انتظامی کا خمیازہ عوام بھگتیں یہ قابل قبول نہیں۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بجلی چوری کی روک تھام کے سلسلے میں حکومت پنجاب کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ کی زیرِ نگرانی خصوصی ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے۔ ضلعی سطح پر متعلقہ ڈی سی اوز بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کی نگرانی کریں گے۔ اس سلسلے میں دیگر صوبوں کو بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن لاہوراور پنجاب میں شروع کیا گیا۔تاحال صوبہ بھر میں یہ آپریشن جاری ہے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ گیپکو حکام نے مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی رکن اسمبلی اور رہنما اختر بوسال کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔گیپکو حکام کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی بجلی چوری میں ملوث تھے جن کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کنکشن کاٹ دئیے گئے ہیں جبکہ سابق ایم پی اے سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔ دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ جمیعت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کا مقدمہ مجرمان کے پکڑے جانے کے باوجود ان کا پوسٹ مارٹم نہ ہونے کی وجہ سے کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قتل کی تحقیقات کرنے والے پولیس افسران کا کہنا تھا کہ قتل کی متعددوجوہات جاننے اور عدالت میں مقدمہ چلانے کے لیے

تفتیشی عمل میں پوسٹ مارٹم بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ مولانا سمیع الحق کےاہلِ خانہ کا کہنا تھا کہ ’شریعت کسی مسلمان کی نعش کے پوسٹ مارٹم کی اجازت نہیں دیتی‘، جس پر راولپنڈی کے سیشن جج نے پولیس کو لاش اہلِ خانہ کے حوالے کرنے کی اجازت دےدی تھی۔ اس سلسلے میں کچھ سینئر پولیس افسران نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قانون کے مطابق کسی بھہی غیر فطری موت (قتل) کی وجوہات جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کا ہونا ضروری ہے کیوں کہ یہ نہ ہونے کی صورت میں مقدمہ کمزور اور قاتل کو شک کا فائدہ پہنچتا ہے۔

Advertisement

Source DailyAusaf
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings