Advertisement

رات کی بریکنگ نیوز عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اچانک ایک ایسی جگہ پہنچ گئیں

Advertisements

رات کی بریکنگ نیوز عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اچانک ایک ایسی جگہ پہنچ گئیں کہ پاکستانی ہکا بکا رہ گئے ، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے فاونٹین ہاوس لاہور کا دورہ کیا اور بچوں سمیت خواتین کے مسائل دریافت کیے۔بشری بی بی اور ان کی قریبی دوست فرح خان نے فاونٹین ہاوس میں مقیم خواتین اور بچوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں ، انہوں نے ادارے کی انتظامیہ کو بہتری کے لیے اپنے تعاون کی یقین دہانی بھی

کرائی۔انہوں نے کہا کہ مستحق اور بے سہارا افراد سے مل کر دلی سکون ملتا ہے، مستحق افراد قوم کا اثاثہ ہیں۔ دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان کا کہناہے کہ چین نے پاکستانی حکومت کو امداد کا اعلان کرنے سے روک دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کی تاریخی مدد کی ہے، چین کتنی مدد دے رہا ہے ظاہر نہیں کر سکتے، دراصل چین نے پاکستان کو نقد مالی مدد کا اعلان کرنے سے روک دیا ہے، کیونکہ اس سے چین کے یدگر پارٹنرز تحفظات کا اظہار کر سکتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ حکومت میں آ کر حیران کن گھپلوں کا معلوم ہوا، اور میڈیا رپورٹس میں آنے والی کرپشن کم لگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن پر آٹے میں نمک کے برابر لوگوں کے خلاف کاروائی ہو رہی ہے، ابھی بڑی مچھلیاں باقی ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعتوں کی جانب سے دیئے گئے دھرنے اور مظاہروں کو مصالحتی انداز میں ہی حل کر سکتے تھے، دھرنے میں پیسے دے کر لوگوں کو لایا گیا اور اگر دھرنا ختم نہ ہوتا تو حکومتیں ختم ہو سکتی تھیں۔عمران خان نے اراکین کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں منظم ہو کر چلیں، اپوزیشن کی ہر بات کا جواب دینا ضروری نہیں ہوتا، کوئی بھی رکن قومی اسمبلی وزیر دفاع پرویز خٹک کی اجازت کے بغیر ایوان میں تقریر نہیں کرے گا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھاکہ دو ماہ تک ایوان میں نہیں آ سکتا چیلنجز کا سامنا ہے لیکن دو ماہ بعد ایوان میں تواتر سے آیا کروں گا۔

Advertisement

Source DailyAusaf
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings