Advertisement

جہانگیر ترین اور پرویز الہیٰ کی ویڈیو لیک ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے بڑا قدم اٹھا لیا

Advertisements

وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کی شکایت سے متعلق ویڈیو لیک ہونے کے بعد وزیراعلیٰ اور گورنر سمیت سپیکر پنجاب اسمبلی کو بھی اسلام آباد طلب کرلیا ہے ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق گزشتہ روزسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی رہائش گاہ سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ جہانگیر ترین سے گورنر پنجاب چوہدری سرور کی شکایت کررہے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت میں اختیارات کے معاملے پر وزیراعلیٰ، گورنر اور اسپیکر کو اسلام آباد بلوایا ہے جس میں تینوں رہنماو¿ں سے ویڈیو لیک کے سلسلے میں بات کی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان پہلے ون ٹو ون تینوں رہنماو¿ں سے ملاقاتیں کریں گے اور اتحادی جماعت (ق) لیگ کے گورنر پنجاب سے متعلق تحفظات کو دور کریں گے جب کہ پنجاب حکومت میں اختیارات کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے بھی بات کی جائے گی۔وزیراعظم سے ملاقات میں سینٹ انتخابات کی حکمت عملی بھی مرتب کی جائے گی۔ دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت متعلقہ ایشوزپراجلاس ہوا جس میں اسلام آبادمیں لینڈمافیااورڈرگ ڈیلرزکیخلاف آپریشن کوآرڈینیشن کمیٹی کےقیام کافیصلہ کیا گیا ۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسلام آبادمیں لینڈمافیاکوبالکل برداشت نہیں کروں گا،بدقسمتی سےملک میں طبقاتی قانون کارواج ہے۔تحریک انصاف طبقاتی رواج کوبدلنے کیلئےپرعزم ہے،اسلام آباد کوماڈل سٹی بنانے کیلئےوزیراعظم نے انتظامیہ کوحمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ لینڈمافیاکیخلاف آپریشن عوام اورمیڈیاکوساتھ لےکرآگےبڑھایاجائے اور اسلام آبادمیں ناجائزقبضہ کرنےوالوں سےرعایت نہ برتی جائے۔اجلاس میں سیکریٹری داخلہ نے امن وامان اورقبضہ مافیاکیخلاف آپریشن ودیگرامورپربریفنگ دی،وزیراعظم عمران خان نے شہریارآفریدی،علی نواز اورراجہ خرم نوازکواسلام آبادکیلئےخصوصی پیکج کی تیاری کیلئے ہدایت کر دی،

علی نوازاعوان اورراجہ خرم نوازکمیٹی کی رہنمائی کےفرائض انجام دیں گے۔وزیر اعظم نے اسلام آبادپولیس کی کارکردگی کوبہتراورمؤثربنانے کیلئےآئی جی سےسفارشات طلب کر لیں۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں شہریارآفریدی اور وزیراعظم کےمعاون خصوصی علی نوازاعوان نے شرکت کی جبکہ رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز،سیکریٹری داخلہ اور چیف کمشنراسلام آبا د بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

Advertisement

Source DailyPakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings