Advertisement

یا اللہ خیر ۔۔ عمران خان کی جان کو خطرہ ۔۔ وزیراعظم ہاؤس میں ایساکون ہے جوسکیورٹی رسک بن سکتا ہے؟

Advertisements

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ہارون الرشید نے کہا کہ عمران خان جہاں بھی جاتے ہیں قدرتی طور پر ان کی زیادہ پذیرائی ہوتی ہے۔ عمران خان کا ماضی بھی ایسا ہے لیکن عمران خان مردم شناس نہیں ہے،معاملہ فہم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم بہت ہی زیادہ بُری ہے۔ عمران خان کی ٹیم اتنی بُری ہے کہ جیسے ٹیپو سلطان کی شکست کا سبب غدار تھے۔

ایسے ہی عمران خان کے آس پاس ایسے لوگ ہیں جو خریدے جا سکتے ہیں، جنہیں استعمال کیا جاسکتا ہے اور جو وزیراعظم ہاؤس کے لیے سکیورٹی رسک ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کو خبردار کیا کہ ایسے کئی لوگ وزیراعظم ہاؤس کے اندر موجود ہیں جو سکیورٹی رسک بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ عمران خان کو وقت صرف اسی لیے دے رہے ہیں کیونکہ ماضی میں انہوں نے کچھ اچھے کام بھی کیے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نےعام انتخابات سے قبل اپنا سو روزہ پلان ترتیب دیا تھا جس پر اقتدار میں آنے کے فوراً بعد ہی عملدرآمد شروع کر دیا گیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے پہلے سو روز میں کئی عوام دوست منصوبوں کا اعلان کیا جس پر انہیں خوب پذیرائی بھی ملی تاہم اب پاکستان تحریک انصاف نے اپنی 100 روزہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو نئی حکومت کی کارکردگی کا علم ہو سکے۔ وزیر اعظم کے میڈیا ایڈوائزر افتخار درانی نے اعلان کیا تھا کہ 29 نومبر 2018ء کو حکومت کی 100 روزہ کامیابیوں کا اعلان کر دیا جائے گا ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے اپنی 100 روزہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھنا ایک خوش آئند اقدام ہو گا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے اس اقدام سے انہیں عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط کرنے میں مدد ملے گی ۔

Advertisement

Source DailyAusaf
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings